ساوتھ افریقہ میں اس وقت وومنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے۔ اس ورلڈ کپ کی شروعات 10 فروری سے ہوئی اور اس کا فائنل میچ 26 فروری2023 کو کیپ ٹاون کے نیولینڈس میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک مجموعی طور پر 9 میچ کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے ہندوستانی ٹیم نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ہی میں جیت درج کی ہے۔ آئیے اب ہم آپ کو اس ورلڈ کپ میں سبھی ٹیموں کا حال بتاتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو ملی دوسری جیت آئی سی سی وومنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ، ہندوستان، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیم گروپ بی میں موجود ہے۔ اس ورلڈ کپ کا 9واں میچ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا جو ہندوستان نے 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
گروپ بی کی ٹیموں کا حال
انگلینڈ کی ٹیم اس گروپ میں سرفہرست ہے۔ انگلینڈ نے اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ اس کا نیٹ رن ریٹ +2.497 ہے۔
ٹیم اندیا اس گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس بھی حاصل کر لیے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ +0.590 ہے۔
پاکستان اس گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے اب تک ہندوستان کے خلاف صرف ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ پاکستان کے اس وقت -0.497 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ 0 پوائنٹس ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک دو میچ کھیل چکی ہے اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس ٹیم کے پوائنٹس 0 ہیں اور نیٹ رن ریٹ -1.542 ہے۔
آئرلینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے جس نے اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئرلینڈ کا پوائنٹس0 ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ -2.215 ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔