ٹی20 فارمیٹ میں حالیہ سالوں میں ایسے ایسے شاٹ آگئے ہیں کہ لوگ دانتوں تلے انگلی دبا لے رہے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی آر سی بی کے سیوش پربھودیسائی نے ایسا شاٹ کھیلا کہ دھونی سمیت پوری دنیا حیران رہ گئی، لیکن ایک بڑا سچ یہ بھی ہے کہ یہاں سبھی کو اپنی حد میں کھیلنا ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی کسی کی نقل کرتا ہے، تو یہ ہر لحاظ سے بھاری پڑسکتا ہے۔ جسمانی لحاظ سے بھی اور وکٹ گنوانے کے پہلو سے بھی۔
بدھ کو راجستھان رائلس اور لکھنو سوپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لکھنو کے نوجوان کھلاڑی آیوش بڈونی کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا۔ یہ نوجوان بلے باز سیدھے بیٹ سے کھیلنے کے لیے مشہور ہے۔ تکنیکی لحاظ سے یہ اچھا بلے باز ہے، لیکن نہ جانے کیا ہوا کہ وہ بٹلر اسٹائل میں اسکوپ کرنے جارہا تھا، تاہم نتیجہ یہ ہوا کہ گیند کو ارادتاً مانو خود ہی اسٹمپ پر ٹکرادی۔ گیند بیٹ کے درمیان لگ کر گلیاں بکھیر گئی۔ لیگ سائیڈ میں گیند کو اسکوپ کرنے کی کوشش کی، تو بڈونی کا شاٹ بیٹ سے لگنے کے بعد سیدھا لیگ اسٹمپ سے جا ٹکرایا۔
ICYMI - You miss I hit!
Trent Boult cleans up the stumps of Ayush Badoni as #LSG lose their second wicket.
بات کریں اس میچ کی تو لکھنؤ سوپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو دلچسپ مقابلے میں 10 رنز سے شکست دے دی۔ 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی ٹیم 6 وکٹوں پر 144 رنز ہی بنا سکی۔ راجستھان کی جانب سے اوپنر یاشاسوی جیسوال نے 44 اور جوز بٹلر نے 40 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی طرف سے اویش خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آئی پی ایل 2023 کے 26ویں میچ میں لکھنؤ سوپر جائنٹس نے کم اسکور کے باوجود راجستھان رائلز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ کائل میئرز نے 42 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔