اس سال شروع ہونے والے آئی پی ایل سیزن میں نئے اصول و ضوابط یا قوانین کو لے کر قیاس آرائیوں کا دور ہے۔ اس آئی پی ایل میں نیا رول، ایمپیکٹ پلیئر (Impact Player Rule) لاگو ہونے جارہا ہے۔ اور یہ ایک ایسا رول ہے، جو ہنگامہ مچاسکتا ہے۔ ایک ایسا رول جو ہاری بازی کو ایک دم سے آخری لمحات میں بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ چلیے آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں۔
ہر ٹیم ٹاس کے بعد میچ کے لیے حتمی 11 کھلاڑیوں کا نام دینے کے ساتھ ہی پانچ سبٹی ٹیوٹ کھلاڑیوں کے نام بھی لکھ کر میچ ریفری کو دیں گی۔
ایمپیکٹ پلیئر کے لیے امپائر نیا اشارہ کریں گے۔ اس کے تحت پہلے امپائر اپنی مٹھیاں بھینچیں گے اور پھر سر کے اوپر دونوں ہاتھوں کو کراس کی صورت میں لے جائیں گے۔
ٹاس کے لیے جاتے وقت ہر ٹیم کا کپتان ٹیموں کی دو شیٹ لے کر جائے گا۔ ٹاس کے بعد ہر کپتان 11 کھلاڑیوں خے علاوہ زیادہ سے زیادہ پانچ سبٹی ٹیوٹ کھلاڑیوں کی فہرست پیش کرے گا۔ صڑف ایک کھلاڑی کا ہی بطور ایمپیکٹ پلیئر استعمال کیا جاسکتا ہے، حالانکہ یہ لازمی نہیں ہے۔ یہ ٹیموں پر منحصر کرتا ہے کہ وہ اس کا استعمال کرنا چاہتی ہیں یا نہیں۔
کپتان کھلاڑی کا نام امپائر کودے گا اور پھر امپائر اشارے کے ذریعے بتائے گا کہ کھلاڑی بطور ایمپیکٹ پلیئر کھیل میں اارہا ہے۔ ایمپیکٹ پلیئر کو اننگ شروع ہونے سے پہلے، یا ایک اور ختم ہونے کے بعد کپتان کی جانب سے لایا جاسکتا ہے۔ کوئی وکٹ گرنے یا بلے باز کے ریٹائر ہونے پر بھی اسے لایا جاسکتا ہے۔ بالنگ کرنے والی ٹیم بھی وکٹ گرنے پر ایمپیکٹ پلیئر لاسکتی ہے، لیکن اگر اوور کے درمیان میں بلے باز آوٹ ہوا ہے، تو آنے والا کھلاڑی اوور کی باقی گیند نہیں پھینک پائے گا۔
گیندبازی کرنے کے لیے آنے والا ایمپیکٹ پلیئر کوٹے کے چار اوور گیندبازی کرسکتا ہے۔ اسکا کوٹہ اس سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوگا کہ اس کی جگہ جانے والے کھلاڑی نے کتنے اوور پھینکے ہیں۔
Impact Player is a nice addition to this year’s #TataIPL. A proper explainer on how it’s likely to pan out coming soon on @JioCinema#AakashVani
A little teaser—90% of the times the impact player will be used in the second innings of the match. pic.twitter.com/4kekwRDlHw
ایمپیکٹ پلیئر کی جگہ باہر جانے والا کھلاڑی باقی میچ میں حصہ نہیں لے پائے گا۔ ساتھ ہی وہ ایکسٹرا کھلاڑی کے طور پر بھی میدان پر نہیں آپائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔