اس کھلاڑی نے وراٹ کوہلی کو دیا جھٹکا، باونڈری لائن پر پکڑا ایسا کیچ، مایوس پویلین لوٹنا پڑا

اس کھلاڑی نے وراٹ کوہلی کو دیا جھٹکا، باونڈری لائن پر پکڑا ایسا کیچ، مایوس پویلین لوٹنا پڑا

اس کھلاڑی نے وراٹ کوہلی کو دیا جھٹکا، باونڈری لائن پر پکڑا ایسا کیچ، مایوس پویلین لوٹنا پڑا

ساتھی کھلاڑی تو جشن مناتے دکھائی دئیے لیکن دوسری جانب اسٹینڈس میں موجود وراٹ کوہلی کی بیوی اور اداکارہ انوشکا شرما کافی مایوس نظر آئیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    رائل چیلنجرس بنگلور اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان ایم چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی کو 21 رنوں سے ہار برداشت کرنی پڑی۔ اس میچ میں بھی بنگلور کی کپتانی وراٹ کوہلی ہی کررہے تھے، انہوں نے ٹاس جیتا اور کولکاتہ کوپہلے بلے بازی کے لیے بلایا۔ لیکن کے کے آر نے وراٹ کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے اسکوربورڈ پر 200 رن بنادئیے۔

    جس کے بعد ٹارگیٹ کا پیچھا کرنے اتری آر سی بی کی کہانی وہ پرانی تھی۔ ٹاپ تینوں بلے بازوں نے پرفارم کردیا تو میچ جیت گئے، ورنہ کوئی گیارنٹی نہیں۔ پہلے فاف آوٹ ہوئے، پھر میسویل اور پھر کوہلی کو بھی کے کے آر نے اپنے جال میں پھنسا ہی لیا۔ وراٹ کوہلی جب تک کریز پر تھے بنگلور کی جیت کی امید قائم تھی، لیکن اس امید کو توڑنے کا کام کیا وینکٹیش ایئر نے، جنہوں نے باونڈری لائن پر وراٹ کا شاندار کیچ پکڑ کر کولکاتہ کے فینس کو جھومنےپر مجبور کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    وراٹ کوہلی کو آر سی بی کی ہار پر آیا غصہ، ٹیم کو لگائی پھٹکار، کہا- ہم ہارنے کے لائق تھے

    یہاں تک کہ کامنٹیٹرس بھی پیچھے نہیں رہے اور وینکٹیش کے آوٹ اسٹینڈنگ کیچ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ آر سی بی کی اننگ کا 13 واں اوور آندرے رسیل لے کر آئے اور ان کی پہلی گیند پر وراٹ لانگ آن کے اوپر سے بڑا ہٹ مارنے گئے، لیکن درمیان میں آگئے وینکٹیش ایئر جنہوں نے نیچی رہتی گیندپر آگے کی طرف ڈائیو لگا کر زبردست کیچ پکڑا اور ساتھ ہی بنگلور کو بڑا جھٹکا بھی دے دیا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    سوریہ کمار یادو کی بادشاہت پر خطرہ! پاکستانی بیٹر چھین سکتا ہے نمبر1 کا تاج! ونڈے۔ٹیسٹ میں فارم بھی نہیں دے رہی ساتھ

    وینکٹیش کے اس کیچ کے بعد ساتھی کھلاڑی تو جشن مناتے دکھائی دئیے لیکن دوسری جانب اسٹینڈس میں موجود وراٹ کوہلی کی بیوی اور اداکارہ انوشکا شرما کافی مایوس نظر آئیں۔ کنگ کوہلی 36 گیندوں میں 54 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ آر سی بی کی ٹیم 200 رن کے اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے 179 رن ہی بنا پائی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: