پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے منگل کو کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں نیشنل سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا ہے۔ سلیکٹر بننے کے بعد اب اکمل نے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ اکمل پچھلے کافی عرصے سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے۔
اکمل نے منگل کو میڈیا کو بتایا کہ وہ فوری اثر سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے کوچنگ کو بھی پروفیشن کے طور پر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا-مجھے نہیں لگتا کہ کوچنگ کو چننے کے بعد اور سلیکٹر بننے کے بعد آپ کرکٹ کھیلنے پر دھیان دے پائیں گے۔ اکمل 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔ اکمل نے پاکستان کے لیے 53 ٹسٹ، 157 ونڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا۔ ٹسٹ میں ان کے نام 30.79 کی اوسط سے 2648 رن، ونڈے میں 26.1 کی اوسط سے 3236 رن اور ٹی ٹوئنٹی میں 119.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے 987 رن ہیں۔ ٹسٹ میں اکمل چھ سنچری اور 12 نصف سنچری، ونڈے میں پانچ سنچری اور 10 نصف سنچری اور ٹی ٹوئنٹی میں پانچ نصف سنچری لگاچکے ہیں۔
اکمل نے پاکستان کے لیے نومبر 2002 میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ زمبامبوے کے خلاف ایک ٹسٹ میچ تھا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹسٹ 26 اگست 2010 کو کھیلا تھا۔ وہیں، ونڈے میں اکمل نے 23 نومبر 2002 کو زمبامبوے کے خلاف ہی ڈیبیو کیا تھا۔ آخری ونڈے انہوں نے 11 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ وہیں، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو اکمل نے 2006 میں کیا تھا اور پاکستان کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی 2017 میں کھیلا تھا۔
اکمل کو 2017 میں ہی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور پھر وہ کبھی واپسی نہیں کر سکے۔ اس کے بعد پاکستان سوپر لیگ میں پشاور زلمی نے انہیں آٹھویں سیزن میں بھی ڈراپ کیا اور پھر انہیں بطور کوچ سائن کر لیا۔ اکمل پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بھائی ہیں۔ کامران اکمل کے بھائی عمر اکمل بھی پاکستان کے لیے کھیل چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔