کوریوگرافر و یوٹیوبر دھنشری ورما
(Dhanashree Verma) اور ٹیم انڈیا کے اسٹار اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) گزشتہ سال 22 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بتادیں دھنشری ورما ایک یوٹیوبر اور کوریوگرافر کے ساتھ۔ساتھ ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دھنشری زبردست ڈانس کرتی ہیں۔ وہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس ویڈیو بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے ایک اور اپمے ڈانس کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔
دھنشری کے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہی ان کا یہ ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دھنشری پری ہوں میں گانے پر زبردست ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 20 گھنٹے کے اندت دھن شری کے اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی اس ویڈیو پر لوگ کمینٹ کرکے ان کی ڈانس کی جم کر تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ آپ بھی دیکھیں دھنشری کا یہ وائرل ویڈیو۔۔
بتادیں کہ دھنشری ورما انسٹاگرام پر بھی اپنے ڈانس کے ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر دھنشری کے تقریبا 25 لاکھ فالوورس ہیں جہاں یجویندر چہل اپنے مزیدار ویڈیو سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ وہیں ان کی بیوی اپنے ڈانس ویدیو سے سوشل میڈیا پر دھمال مچاتی ہیں۔ دھنشری کی خود کی ڈانس کمپنی بھی ہے۔ بالی ووڈ ٹریک پر ڈانس کرتی ہیں ۔ دھنشری کا یوٹیوب چینل بھی ہے۔ جہاں وہ آئے دن اپنے ڈانس کے ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ یوٹیوب پر دھنشری کے چینل کے 20 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔