உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: روہت شرما کا پاکستانی صحافی کو دلچسپ جواب، اوپننگ کے سوال پر بولے- تھوڑا تو سیکریٹ...

    روہت شرما کا پاکستانی صحافی کو دلچسپ جواب

    روہت شرما کا پاکستانی صحافی کو دلچسپ جواب

    India vs Pakistan, Asia Cup 2022: روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پاکستان کو چیلنج دینے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دبئی میں 28 اگست (اتوار) کو عظیم مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم نے پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سب سے بڑا سوال ہے کہ روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کرنے کے لئے کون اترے گا۔ جانیں اوپننگ کے سوال پر روہت شرما نے پاکستانی صحافی کو کیا جواب دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں پاکستان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان-پاکستان کے درمیان عظیم مقابلہ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یعنی 28 اگست کی شام کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کی طرف سے روہت شرما کا اوپننگ کرنا طے ہے۔ حالانکہ ان کا جوڑی دار کون ہوگا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ہندوستان نے سلامی بلے باز کے طور پر سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت کو آزمایا ہے جبکہ کے ایل راہل اس ٹورنا منٹ میں آغاز کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اوپننگ سے متعلق پاکستان کے ایک صحافی نے پریس کانفرنس میں روہت شرما سے سوال پوچھا تو روہت شرما نے دلچسپ جواب دیا۔ روہت شرما کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ آگے پڑھیں روہت شرما اور پاکستانی صحافی کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔

      پاکستان کے صحافی کا سوال: ’گزشتہ کچھ سیریز میں ٹیم انڈیا نے نئے نئے کامبینیشن ٹرائی کئے ہیں۔ کبھی رشبھ پنت آرہے ہیں، کبھی سوریہ کمار یادو آرہے ہیں۔ وہ صرف اس لئے تھا کیونکہ کے ایل راہل نہیں تھے۔ اب جب وہ واپس آگئے ہیں تو اپنی جگہ پر وہیں آئیں گے یا کل آپ کے ساتھ کوئی نیا اوپننگ پارٹنر دیکھنے کو ملے گا؟

      روہت شرما کا جواب: آپ دیکھ لیجئے کل ٹاس کے بعد کون آئے گا۔ تھوڑا تو سیکریٹ ہم کو بھی رکھنے دو یار…

      ایشیا کپ 2022 میں بھی روہت شرما جا ری رکھیں گے استعمال

      آسٹریلیا میں ٹی20 عالمی کپ میں صرف 7 ہفتوں کا وقت بچا ہے اور روہت شرما اب بھی استعمال جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ روہت شرما نے کہا، ’ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم کچھ چیزوں کو آزمائیں گے اور جب تک آپ کوشش نہیں کروگے، تب تک آپ نہیں جان پاوگے کہ کیا کام کرتا ہے اور کیا نہیں۔ آپ کو جواب ملیں گے‘۔

      ہندوستانی کپتان نے مزید کہا، ‘اگر ہمیں آزمانے کا موقع ملتا ہے تو ہمیں اجتماعی طور پر آزمانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے پھر بھی چیزوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور اگر اس میں مشکلات کا سامنا کیا تو کوئی پریشانی نہیں۔ ہم استعمال کرنا جاری رکھیں گے اور ہمیں نئے جواب تلاش کرنے کے لئے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، بھلے ہی بلے بازی شعبہ ہو یا گیند بازی‘۔

      ’وراٹ کوہلی پوری طرح فارم میں ہیں‘

      یہ پوچھنے پر کہ وراٹ کوہلی کس طرح تیاری کر رہے ہیں تو انہوں نے ہمیشہ کی طرح ان کی حمایت کرتے ہوئے جواب دیا، ’جہاں تک میرا تعلق ہے، تو مجھے وہ پوری طرح سے اچھی فارم میں لگتا ہے۔ وہ ایک ماہ کے لمبے بریک کے بعد آرہا ہے اور مجھے اس میں کچھ بھی الگ چیز کرنا دکھائی نہیں دیا‘۔

      جسپریت بمراہ کی جگہ اترنے والے گیند باز موقع کا فائدہ اٹھائیں

      روہت شرما نے کہا کہ جسپریت بمراہ کی جگہ جو بھی گیندبازی کے لئے اترے گا، اسے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: