உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میانداد بولے۔ پاکستانی ٹیم نے ہندوستان میں کھیلی ہولی، شاستری کو پول میں پھینکا

    میانداد بولے۔ پاکستانی ٹیم نے ہندوستان میں کھیلی ہولی، شاستری کو پول میں پھینکا

    میانداد بولے۔ پاکستانی ٹیم نے ہندوستان میں کھیلی ہولی، شاستری کو پول میں پھینکا

    دراصل، یہ واقعہ پاکستانی ٹیم کے دورہ ہند کا ہے جب عمران خان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے جم کر ہولی کھیلی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ کرکٹ کے میدان پر ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان جتنی سخت رقابت دیکھنے کو ملتی ہے، اسٹیڈیم کے باہر دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان اتنی ہی دوستی بھی۔ میدان پر رقابت و مخالفت کے قصے تو اکثر آپ کو سننے کو ملتے رہتے ہیں لیکن پاکستان کے سابق بلے باز جاوید میانداد (Javed Miandad) نے دونوں ٹیموں کے بیچ کا ایک ایسا قصہ بیان کیا ہے جسے سن کر آپ کو بہت مزہ آئے گا۔ دراصل، یہ واقعہ پاکستانی ٹیم کے دورہ ہند کا ہے جب عمران خان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے جم کر ہولی کھیلی تھی۔

      دراصل، جاوید میانداد نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس قصے کو یاد کرتے ہوئے بتایا۔ تب اس دورے پر بنگلور ٹیسٹ کے دوران دونوں ٹیمیں ایک ہی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ تب کھلاڑیوں کے پاس زیادہ کچھ کرنے کو نہیں تھا۔ شام کو سبھی ایک ساتھ وقت گزارتے تھے۔ میانداد نے کہا کہ وہ ہولی کے آس پاس کا وقت تھا۔ لوگوں نے ہوٹل میں ہولی کھیلنا شروع کر دیا۔ مجھے یاد ہے کہ عمران خان کے کمرے میں کوئی ایک دوسرے پر رنگ انڈیل رہا تھا۔ ہم نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی نہیں چھوڑا اور ظاہر سی بات ہے انہیں بھی اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

      جاوید میانداد
      جاوید میانداد کی فائل فوٹو


      اور شاستری کو پول میں پھینک دیا...

      پاکستان کے قدآور بلے باز جاوید میانداد نے ساتھ ہی کہا کہ اس دوران جب سبھی ہولی کھیل رہے تھے، روی شاستری  (Ravi Shastri) چھپنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہم سبھی ان کے کمرے میں داخل ہوئے، انہیں اٹھایا اور ہوٹل کے سویمنگ پول میں پھینک دیا۔ ہم سبھی نے اس لمحہ کا بھرپور لطف اٹھایا۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: