உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹم پین نے کرکٹ سے لیا بریک، ایشیز سے ہوئے باہر، سیکسٹنگ سانحہ کی وجہ سے چھوڑی تھی کپتانی

    ٹم پین نے کرکٹ سے لیا بریک، ایشیز سے ہوئے باہر، سیکسٹنگ سانحہ کی وجہ سے چھوڑی تھی کپتانی

    ٹم پین نے کرکٹ سے لیا بریک، ایشیز سے ہوئے باہر، سیکسٹنگ سانحہ کی وجہ سے چھوڑی تھی کپتانی

    آسٹریلیا ٹسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین (Tim Paine) نے ذہبی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لئے بریک لیا ہے۔ ٹم پین اب بطور وکٹ کیپر بھی ایشیز سیریز (Ashes Series) نہیں کھیلیں گے۔ حال ہی میں ٹم پین نے ایک خاتون ساتھی کو اپنی فحش تصویر اور بھدے پیغام بھیجنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آسٹریلیا ٹسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین (Tim Paine) نے ذہبی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لئے بریک لیا ہے۔ ٹم پین اب بطور وکٹ کیپر بھی ایشیز سیریز (Ashes Series) نہیں کھیلیں گے۔ حال ہی میں ٹم پین نے ایک خاتون ساتھی کو اپنی فحش تصویر اور بھدے پیغام بھیجنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ٹم پین کو برسبین میں آسٹریلیائی ٹیم سے جڑنے سے پہلے مارش کپ میں تسمانیہ کی ٹیم سے کھیلنا تھا، لیکن اس 37 سالہ کھلاڑی نے جمعہ کی صبح ہی اپنا نام واپس لے لیا۔

      ٹم پین نے چھوڑ دی تھی کپتانی

      ٹم پین کی جگہ آسٹریلیائی ٹیم میں میتھیو ویڈ، ایلکس کیری اور جوش انگلش میں سے کسی کو موقع ملے گا۔ میتھیو ویڈ نے حال ہی میں ختم ہوئے ٹی-20 عالمی کپ میں آسٹریلیا کو فاتح بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ وکٹ کیپر کے طور پر آسٹریلیا کے عظیم اسپنر شین وارن کی پہلی پسند جوش اینگلس ہیں۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ وہ 360 ڈگری کھلاڑی ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں گزشتہ سیزن میں تین سنچری بناچکے ہیں۔

      آسٹریلیا ٹسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین (Tim Paine) نے ذہبی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لئے بریک لیا ہے۔
      آسٹریلیا ٹسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین نے ذہبی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لئے بریک لیا ہے۔


      ٹم پین کے مسئلے پر کرکٹ تسمانیہ نے ایک بیان میں کہا، ’گزشتہ 24 گھنٹے تک چرچا کے بعد ٹم پین نے کرکٹ تسمانیہ کو بتایا ہے کہ وہ کرکٹ سے ہر فارمیٹ سے چھٹی لے رہے ہیں۔ کرکٹ تسمانیہ ٹم پین اور ان کی فیملی کو سپورٹ کرنا جاری رکھے گی، پیشے ور طریقے سے بھی اور ذاتی طور پر بھی۔

      پیٹ کمنس کو مل سکتی ہے ٹسٹ ٹیم کی کمان

      پیٹ کمنس آسٹریلیا کے ان چنندہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جو تینوں فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔ وہ اب تک 34 ٹسٹ، 69 ونڈے اور 37 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ کمنس ٹسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی ہیں۔ ٹم پین آسٹریلیا کے 46 ویں ٹسٹ کپتان تھے۔ یعنی اگر موقع ملتا ہے تو پیٹ کمنس آسٹریلیا کے 47 ویں ٹسٹ کپتان ہوں گے۔ شین وارن کا ماننا ہے کہ موجودہ نائب کپتان پیٹ کمنس کو ایشیز سیریز سے پہلے کپتان بنایا جانا چاہئے۔
      قومی، بین الا اقوامی، جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لئے نیوز18 اردو کو ٹوئٹر، فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: