உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics: پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کو لے کر پہلے کیا یہ ٹویٹ اور پھر کردیا ڈیلیٹ ، جانئے کیوں

    پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کو لے کر پہلے کیا یہ ٹویٹ اور پھر کردیا ڈیلیٹ ، جانئے کیوں ۔ (تصویر کریڈٹ : ارشد ندیم ٹویٹر اور اے پی )

    پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کو لے کر پہلے کیا یہ ٹویٹ اور پھر کردیا ڈیلیٹ ، جانئے کیوں ۔ (تصویر کریڈٹ : ارشد ندیم ٹویٹر اور اے پی )

    Tokyo Olympics: نیرج چوپڑا نے فائنل مقابلے میں 87.58 میٹر دور بھالا پھینک کر گولڈ میڈل جیتا۔ وہیں اس مقابلہ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے ۔ تاہم ارشد ندیم اپنے ٹویٹس کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نیرج چوپڑا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں ۔ نیرج چوپڑا نے فائنل مقابلے میں 87.58 میٹر دور بھالا پھینک کر گولڈ میڈل جیتا۔ وہیں اس مقابلہ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے ۔ تاہم ارشد ندیم اپنے ٹویٹس کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں ۔

      دراصل مقابلہ کے بعد ارشد ندیم نے پہلے ٹویٹ کیا : میرے آئیڈیل نیرج کمار کو مبارکباد ۔ تاہم تھوڑی دیر بعد ہی انہوں نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیا ۔

      ارشد ندیم کے ذریعہ پہلے کیا گیا ٹویٹ ، جس کو بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا ۔
      ارشد ندیم کے ذریعہ پہلے کیا گیا ٹویٹ ، جس کو بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا ۔


      اس کے بعد نیرج کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا : جیولن تھروور مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے نیرج کمار کو مبارکباد ۔ ان کا یہ دوسرا ٹویٹ ابھی بھی موجود ہے ۔



      تاہم ٹویٹر صارفین نے ارشد ندیم کو ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر پکڑ لیا اور ایک یوزر نے لکھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ نے اپنا پہلے والا ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ کیا ۔ گڈلک اور آپ نے آج اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ دونوں ممالک کے لوگ آپ دونوں کو دیکھ رہے تھے ۔

      بتادیں کہ ارشد ندیم نے جب چار اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا ، تبھی سے پاکستان میں اکثر افراد کافی پرجوش دکھائی دے رہے تھے ۔ کیونکہ یہ پہلا موقع تھا کہ ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں کوئی ایتھلیٹ حتمی مرحلے تک پہنچا ہو۔ تاہم اب پاکستان میں اکثر افراد کافی افسردہ ہیں اور اس کو کرکٹ کا ورلڈ کپ ہارنے سے بھی بڑا صدمہ قرار دے رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: