உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Breaking: Tokyo Olympics-پی وی سندھو کی شکست سے ہندوستان کو بڑا جھٹکا، گولڈ جیتنے کی امید ٹوٹ گئی

    ٹوکیو اولمپک (Tokyo Olympics, Badminton) میں بیڈمنٹن خاتون سنگلز کے سیمی فائنل میں پی وی سندھو (PV Sindhu) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چینی تائپے کی کھلاڑی تائی جو ینگ نے انہیں سیدھے گیم میں شکست دی۔

    ٹوکیو اولمپک (Tokyo Olympics, Badminton) میں بیڈمنٹن خاتون سنگلز کے سیمی فائنل میں پی وی سندھو (PV Sindhu) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چینی تائپے کی کھلاڑی تائی جو ینگ نے انہیں سیدھے گیم میں شکست دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کی بیڈ منٹسن اسٹار پی وی سندھو (PV Sindhu) ٹوکیو اولمپک میں بیڈمنٹن سنگلز (Tokyo Olympics, Badminton) کے سیمی فائنل میں ہار گئیں۔ چینی تائپے کی کھلاڑی تائی جو ینگ نے انہیں سیدھے گیم میں شکست دی۔ پہلا گیم پی وی سندھو نے 21-18 سے گنوایا۔ دوسرے گیم میں تائی جو ینگ نے پی وی سندھو پر دباو بڑھایا اور آسانی سے دوسرا گیم 12-21 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔ واضح رہے کہ پی وی سندھو نے میچ میں سست شروعات کی۔ تائی جو ینگ نے پہلے گیم میں ایک وقت 4-8 کی سبقت بنا لی تھی، لیکن اس کے بعد پی وی سندھو نے زبردست واپسی کرتے ہوئے 8-11 کی سبقت بنائی، لیکن آخر میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی نے اپنے ڈراپ شاٹس کا کمال دکھاتے ہوئے پہلا گیم 18-21 سے اپنے نام کیا۔

      پہلا گیم ہارنے کے بعد پی وی سندھو نے دوسرے گیم میں کئی غلطیاں کی، جس کا تائی جو ینگ نے پورا فائدہ اٹھایا۔ دوسرا گیم 4-4 کی برابری پر تھا، لیکن اس کے بعد پی وی سندھو کا گیم تھوڑا سست دکھائی دیا اور تائی جو نے دوسرا گیم بڑے آرام سے 12-21 سے جیت لیا۔

      واضح رہے کہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی تائی جو ینگ کو پی وی سندھو کے لئے سب سے بڑا چیلنج مانا جارہا تھا۔ کیونکہ اس میچ سے پہلے انہوں نے سندھو کو 13 میچوں میں شکست دی تھی اور محض 7 میں ہی انہیں شکست ملی تھی۔ پی وی سندھو گزشتہ تین مقابلوں میں تائی جو سے ہار چکی تھیں۔ حالانکہ سندھو بڑے اہم ٹورنامنٹ جیسے 2016 ریو اولمپک، 2019 عالمی چمپئن شپ اور 2018 عالمی ٹور فائنل میں تائیوانی شٹلر کو ہرانے میں کامیاب رہی تھیں۔ حالانکہ ٹوکیو میں سندھو ایسا نہیں کر سکیں اور تائی جو ینگ کے خلاف انہیں مسلسل چوتھی شکست ملی۔

      ٹوکیو اولمپک میں پی وی سندھو

      واضح رہے کہ سیمی فائنل میچ سے پہلے پی وی سندھو پورے ٹوکیو اولمپک میں ایک گیم تک نہیں ہاری تھیں۔ پی وی سندھو نے پہلے میچ میں اسرائیل کی کیسینیا کو سے 21-7,21-10 شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں پی وی سندھو نے 21-9,21-16 سے جیت درج کی تھی۔ پری کوارٹر فائنل میں وہ 21-15, 21-13 سے جیتیں۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے 21-13, 22-20 سے جیت درج کی، لیکن سیمی فائنل میں پی وی سندھو ناکام رہیں۔ حالانکہ ہندوستان کی اس شٹلر کے پاس اب بھی میڈل جیتنے کا موقع ہے۔ وہ دوسرا سیمی فائنل ہارنے والی کھلاڑی سے برانز میڈل میچ میں مد مقابل ہوں گی۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: