உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپکس میں جیتا برانز میڈل ، لندن گیمس کا ریکارڈ برابر

    پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپکس میں جیتا برانز میڈل ، لندن گیمس کا ریکارڈ برابر

    پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپکس میں جیتا برانز میڈل ، لندن گیمس کا ریکارڈ برابر

    Tokyo Olympics: ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو میں برانز میڈل جیتا ہے ۔ یہ ہندوستان کا چھٹا میڈل ہے ۔ یہ میڈلس کی تعداد کے اعتبار سے اولمپکس میں ہندوستان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے ۔

    • Share this:
      ٹوکیو : ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو میں برانز میڈل جیتا ہے ۔ یہ ہندوستان کا چھٹا میڈل ہے ۔ یہ میڈلس کی تعداد کے اعتبار سے اولمپکس میں ہندوستان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے ۔ اس سے قبل ہندوستان نے 2012 لندن اولمپکس میں 6 میڈلس جیتے تھے ۔ اس وقت ہندوستان کو 2 سلور اور 4 برانز میڈلس ملے تھے ۔ اس مرتبہ بھی اب تک 2 سلور اور 4 برانز میڈلس مل چکے ہیں ۔ بجرنگ نے برانز میڈل مقابلہ میں قزاقستان کے دولت نیاز کو 8-0 سے شکست دی ۔

      بجرنگ پونیا نے شاندار آغاز کیا اور 1-0 کی برتری حاصل کی ۔ اس کے بعد وہ 2-0 سے آگے ہوگئے ۔ پہلے ہاف کے تین منٹ میں بجرنگ نے دولت نیاز پر 2-0 کی برتری برقرار رکھی ۔ دوسرے تین منٹ کے ہاف میں بجرنگ نے دوبارہ اچھی شروعات کی اور 4-0 کی بڑی برتری حاصل کرلی ۔ اس کے بعد اس نے اسکور 6-0 اور پھر 8-0 کر دیا ۔

      بجرنگ پونیا سے پہلے خاتون ویٹ لفٹر میرابائی چانو اور پہلوان روی داہیا نے سلور میڈل جیتا ۔ اس کے علاوہ خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ، خاتون باکسر لولینا بورگوہین اور ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے برانز میڈل پر قبضہ کیا ۔

      بجرنگ پونیا اور روی دہیا نے ٹوکیو میں ریسلنگ میں میڈلس جیتے ۔ دہیا کو سلور میڈل ملا ۔ اس سے قبل 2012 میں بھی ریسلنگ میں دو میڈلس ملے تھے ۔ اس وقت سشیل کمار نے سلور جبکہ یوگیشور دت نے برانز میڈل جیتا تھا ۔ اس کے علاوہ شوٹر وجے کمار نے سلور ، بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے برانز ، شوٹر گگن نارنگ نے برانز اور خاتون باکسر ایم سی میری کوم نے بھی برانز میڈل جیتا تھا ۔

      بجرنگ پونیا کے میڈل جیتنے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر اولمپکس میں ہندوستان کا 34 واں میڈل بھی کنفرم ہوگیا ہے ۔ بجرنگ کے میڈل کے علاوہ ہندوستان اب تک 9 گولڈ ، 9 سلور اور 15 برانز میڈلس جیت چکا ہے ۔ 2016 کے ریو اولمپکس میں ہندوستان کو صرف دو میڈلس ملے تھے ۔ پی وی سندھو نے سلور میڈل جیتا تھا جبکہ خاتون پہلوان ساکشی ملک نے برانز میڈل پر قبضہ کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: