ہوم » نیوز » اسپورٹس

Tokyo Olympics: نیرج چوپڑا فائنل میں، ہندوستان کے دو ریلسر دیپک اور روی دہیا نے سیمی فائنل میں بنائی جگہ

ٹوکیو اولمپک 2020 (Tokyo Olympics 2020) میں ہندوستان کے دو پہلوان روی دہیا (Ravi Dhahiya) اور دیپک پونیا(Deepak Punia) ٹوکیو اولمپک کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ نیرج چوپڑا (Neeraj Chopra) نے جیویلن تھرو کے فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
Tokyo Olympics: نیرج چوپڑا فائنل میں، ہندوستان کے دو ریلسر دیپک اور روی دہیا نے سیمی فائنل میں بنائی جگہ
ہندوستان کے دو ریلسر دیپک اور روی دہیا نے سیمی فائنل میں بنائی جگہ

نئی دہلی: ہندوستان کے دو پہلوان روی دہیا (Ravi Dhahiya) اور دیپک پونیا (Deepak Punia) ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics 2002) کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ 57 کلو گرام زمرے میں روی دہیا اور 86 کلو گرام میں دیپک پونیا کھیل رہے ہیں۔ ہندوستانی پہلوان روی دہیا بلغاریہ کے جارجی ویلنٹنوو وینگیلوو کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک مرد فری اسٹائل 57 کلو گرام کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ وہیں دیپک پونیا نے آخری سیکنڈ میں چین کے شین کو 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔


نیرج چوپڑا نے جیویلن تھرو کے فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ کوالیفیکیشن میں ٹاپ پر رہے۔
نیرج چوپڑا نے جیویلن تھرو کے فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ کوالیفیکیشن میں ٹاپ پر رہے۔


وہیں دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس 2020 (Tokyo Olympics 2020) میں نیرج چوپڑا نے جیویلن تھرو کے فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ کوالیفیکیشن میں ٹاپ پر رہے۔ نیرج چوپڑا جیویلن تھرو کوالیفیکیشن میں ٹاپ پر رہے، جبکہ ویٹر دوسرے مقام پر رہے۔ وہیں پاکستان کے ارشد ندیم 85.16 میٹر کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ ارشد ندیم گروپ بی میں ٹاپ پر رہے تھے۔ نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ پہلا تھرو پرفیکٹ تھا، مگر فائنل میں اسے سدھارنے کی ضرورت ہوگی۔


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 04, 2021 09:29 AM IST