ہوم » نیوز » اسپورٹس

Tokyo Olympics, Hockey: ہندستان نے گولڈ میڈلسٹ ارجینٹینا کو ہرایا، کوارٹر فائنل میں بنائی جگہ۔۔۔

Tokyo Olympics: ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں 2016 کی ریو اولمپک گولڈ تمغہ جیتنے والی ارجنٹینا ٹیم کو 3-1 سے شکست دی۔ ٹوکیو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics) کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

  • Share this:
Tokyo Olympics, Hockey: ہندستان نے گولڈ میڈلسٹ ارجینٹینا کو ہرایا، کوارٹر فائنل میں بنائی جگہ۔۔۔
Tokyo Olympics: ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں 2016 کی ریو اولمپک گولڈ تمغہ جیتنے والی ارجنٹینا ٹیم کو 3-1 سے شکست دی۔ ٹوکیو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics) کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ٹوکیو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics) کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں 2016 کی ریو اولمپک گولڈ تمغہ جیتنے والی ارجنٹینا ٹیم کو 3-1 سے شکست دی۔ یہ چار میچوں میں ٹیم کی تیسری جیت ہے۔ ٹیم نیوزی لینڈ ، اسپین اور ارجنٹینا کے خلاف جیت چکی ہے۔ ہندوستان کو صرف آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم گروپ اے کے اپنے آخری مقابلے میں30 جولائی کو میزبان جاپان سے بھڑے گی۔

میچ میں ہندستان اور ارجنٹینا دونوں نے عمدہ آغاز کیا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا تھا۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ہی ٹیمیں گول نہ کر سکیں۔ ہاف ٹائم تک اسکور 0-0 پر سے برابر تھا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے 30 منٹ میں ایک بھی پینلٹی کارنر نہیں بنایا۔ ورون کمار نے 43 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کو 1-0کی برتری دلادی۔

چوتھے کوارٹر میں ہندستان نے دو گول کئے

چوتھے کوارٹر میں ارجنٹینا نے واپسی کی۔ 48 ویں منٹ میں مائیکو اسکوتھ نے پینلٹی کارنر سے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل دکھایا۔ 58 ویں منٹ میں وویک ساگر نے ایک فیلڈ گول کرکے ہندوستان کی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلادی۔ پھر 59 ویں منٹ میں ہرمنپریت سنگھ نے کونر پر گول کر کے ٹیم کو 3-1 کی ناقابل شکست برتری دلا دی۔ ہندستان کو مجموعی طور پر 8 کارنر ملے اور دو میں ہندوستان نے گول کئے۔


ہندستان گروپ میں دوسرے نمپر پر۔۔
تیسری جیت کے ساتھ ہندستانی ہاکی ٹیم گروپ اے میں نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے سبھی چار مقابلے جیتے ہیں اور بارہ پوائنٹسر کے ساتھ ٹیم پر ہے۔ اسپین اسپین ، نیوزی لینڈ اور ارجنٹینا کے 4-4 میچوں کے بعد 4-4 پوائنٹس ہیں۔ لیکن گول اوسط کی بنیاد پر اسپین تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے اور ارجنٹینا کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔ میزبان جاپان کے 4 میچوں میں 1 پوائنٹ ہے۔ ٹیم نے اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 29, 2021 12:10 PM IST