ہوم » نیوز » اسپورٹس

Tokyo 2020 Olympics: ٹوکیو اولمپکس میں پی سندھو کابہترین مظاہرہ،کوارٹرفائنل میں ہوئیں داخل

پی وی سندھو نصف وقت تک 11-6 کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ آخر میں ، اس نے یہ میچ 21-13 سے جیتا اور آخری 8 میں جگہ بنا نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ میچ 19 منٹ تک جاری رہا۔

  • Share this:
Tokyo 2020 Olympics: ٹوکیو اولمپکس میں پی سندھو کابہترین مظاہرہ،کوارٹرفائنل میں ہوئیں داخل
پی وی سندھو کی مسلسل تیسری جیت

Tokyo Olympics 2020: ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو (PV Sindhu) نے ٹوکیو اولمپکس میں اچھی شروعات کی ہے۔ سندھو نے ڈنمارک کی میا بلیچ فیلڈ (Mia Blichfeldt)کو 21-15 ، 21۔13 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں۔ پی وی سندھو نے 2016 کے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔ اگر وہ دو اور میچ جیتتی ہے تو اس مرتبہ ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔


میچ میں پی وی سندھو(PV Sindhu) نے میا بلیچ فیلڈ کے خلاف عمدہ آغاز کیا۔ پہلے راؤنڈ میں ، وہ ایک وقت میں 11-6 سے برتری حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد اسکور 13-10 ہو گیا۔ اس کے بعد 16-12 کے بعد ڈنمارک کی میا بلچفیلڈ نے وپسی کی تھی اور اسکور 16-15 ہوگیا۔ تاہم ، اس کے بعد سندھو نے واپسی کی اور پہلا راؤنڈ 21-15 سے جیتا۔ یہ کھیل 22 منٹ تک جاری رہا۔ اس کھیل کی اوسط ریلی 14 شاٹس تھی۔ سندھو اولمپکس میں چھٹے نمبر پر ہے۔



دوسرے کھیل میں بھی اچھا آغاز

دوسرے راؤنڈ میں بھی پی وی سندھو نے اچھی شروعات کی اور 5-0کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد میا بلیچ فیلڈ نے کچھ اچھی شاٹس کھیلیں اور اسکور 3-6 ہوگیا۔ پی وی سندھو نصف وقت تک 11-6 کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ آخر میں ، اس نے یہ میچ 21-13 سے جیتا اور آخری 8 میں جگہ بنا نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ میچ 19 منٹ تک جاری رہا۔ اس گیم کی اوسط ریلی 10 شاٹس تھی۔

پی وی سندھو کی مسلسل تیسری جیت

پی وی سندھو کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ امکان ہے کہ سندھو کا کوارٹر فائنل میں جاپان کے اکانے یامگوچی سے سامنا ہوگا۔ پچھلے دو اولمپکس کے بارے میں بات کی جائے تو ، بیڈ منٹن میں ہندوستان کو تمغے ملے ہیں۔ 2012 میں ، سائنا نہوال نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ بیڈمنٹن کی تاریخ میں اولمپکس میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔ ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں بات کریں تو ہندوستان کو اب تک صرف ایک تمغہ ملا ہے۔ خواتین ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 29, 2021 08:41 AM IST