உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics: ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شاندار واپسی، اسپین کو 0-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کی امیدوں کو برقرار رکھا

    Tokyo Olympics: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے دوسری جیت درج کی ہے۔ گزشتہ مقابلے میں ٹیم کو آسٹریلیا سے 7-1 سے بڑی ہار ملی تھی، لیکن ٹٰم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کی امید برقرار رکھی ہے۔ ٹیم چوتھے مقابلے میں 29 جولائی کو ارجنٹینا سے مد مقابل ہوگی۔

    • Share this:
      ٹوکیو: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک (Tokyo Olympics) میں میڈل کی امید برقرار رکھی ہے۔ ٹیم نے اپنے تیسرے مقابلے میں اسپین کو 0-3 سے شکست دے دی۔ روپیندر پال سنگھ (Rupinder pal Singh) نے دو گول کئے۔ ٹیم کو گزشتہ میچ میں آسٹریلیا سے 7-1 سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن ٹیم نے شکست سے ابھرتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔ ٹیم نے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 2-3 سے شکست دی۔ ٹیم چوتھے مقابلے میں 29 جولائی کو گولڈ میڈلسٹ ارجنٹینا کی ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔

      ہندوستانی ٹیم نے میچ میں اچھی شروعات کی۔ پہلے کوارٹر کے آخری قیمت میں ٹیم نے اسپین پر دباو بڑھایا۔ 14 ویں منٹ میں سمرن جیت سنگھ نے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلائی۔ پھر 15 ویں منٹ میں روپیندر پال سنگھ نے گول کرکے اسکور 0-2 کردیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں دونوں ہی ٹیمیں گول نہیں کرسکیں۔ ہاف ٹائم تک ہندوستانی ٹیم 0-2 سے آگے تھی۔

      چوتھے کوارٹر فائنل میں بھی ہوا ایک گول

      میچ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں بھی ہندوستان اور اسپین گول نہیں کرسکے۔ آخری وقت میں اسپین کو پینالٹی کارنر ملا، لیکن وہ اسے گول میں نہیں بدل سکے۔ چوتھے کوارٹر فائنل کے پہلے 5 منٹ میں دونوں ٹیم نے جارحانہ کھیل دکھایا، لیکن گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔ 51 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر پر روپیندر پال سنگھ نے اپنا دوسرا گول کرکے ہندوستان کو 0-3 کی ناقابل تسخیر سبقت دلا دی۔ ہندوستانی ٹیم کو 4 پینالٹی کارنر ملے اور ٹیم نے ایک پر گول داغا۔ دوسری طرف اسپین کو 7 کارنر ملے اور ٹیم ایک میں بھی گول نہیں کرسکی۔ ہندوستان کے گول کیپر پی آر شریجیش نے کئی شاندار بچاو کئے۔ ہندوستانی ٹیم دو جیت کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: