உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics: کمل پریت کور نے ڈسکس تھرو کے فائنل میں جگہ بنائی، سیما پونیا باہر

    Tokyo Olympics: کمل پریت کور (Kamalpreet Kaur) نے خاتون ڈسکس تھرو کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے تیسری کوشش میں میٹر تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔

    Tokyo Olympics: کمل پریت کور (Kamalpreet Kaur) نے خاتون ڈسکس تھرو کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے تیسری کوشش میں میٹر تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔

    Tokyo Olympics: کمل پریت کور (Kamalpreet Kaur) نے خاتون ڈسکس تھرو کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے تیسری کوشش میں میٹر تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔

    • Share this:
      ٹوکیو: ڈسکس تھرو کوالیفیکیشن گروپ بی میں کمل پریت کور (Kamalpreet Kaur) نے زبردست کارکردگی پیش کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پہلی کوشش میں انہوں نے 60.29 میٹر کا تھرو کیا، جبکہ دوسری کوشش میں 63.97 میٹر دور ڈسکس پھینکا۔ تیسری کوشش میں انہوں نے 64 میٹر کے ساتھ فائنل کا کوٹہ حاصل کیا۔ حالانکہ سیما پونیا فائنل میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ وہ 60.57 میٹر تک ہی پہنچ سکیں۔ اس طرح سے ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے میڈل کی امید باقی ہے۔ اس سے پہلے تیر انداز اتنو داس اور باکسر امت پنگھال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      خاتون ڈسکس تھرو کا فائنل 2 اگست کو ہونا ہے۔ کمل پریت کور گروپ بی میں اوور آل دوسرے مقام پر رہیں۔ امریکہ کی والاری آلمین نے 66.42 میٹر کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ گروپ کی کوئی دیگر کھلاڑی 64 میٹر کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ وہیں گروپ اے کی بات کی جائے تو کوئی بھی خاتون کھلاڑی 64 میٹر کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکی۔ اس طرح سے اوورآل کوالیفیکیشن میں بھی کمل پریت کور دوسرے نمبر پر رہیں۔

      ایتھلیٹکس میں ہندوستانی کھلاڑی نے نہیں جیتا میڈل

      گروپ اے میں سیما پونیا کی پہلی کوشش غیر قانونی رہی۔ دوسری کوشش میں انہوں نے 60.57 اور تیسرے میں 58.93 میٹر کا تھرو پھینکا۔ اب فائنل میں 12 کھلاڑی اتریں گی۔ ایتھلیٹکس کی بات کی جائے تو اب تک کوئی ہندوستانی کھلاڑی میڈل نہیں جیت سکا ہے۔ ایسے میں کمل پریت کور اس بار یہ کارنامہ کرسکتی ہیں۔ مرد جیولن تھرو میں نیرج چوپڑا سے بھی اچھی کارکردگی کی امید کی جارہی ہے۔ ان کا ایونٹ 4 اگست سے شروع ہونا ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: