உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics: ہاکی سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست، بیلجیئم نے 2-5 حاصل کی جیت

    ٹیم انڈیا کے کھلاڑی

    ٹیم انڈیا کے کھلاڑی

    بیلجیئم نے ہندوستان کے خلاف جیت حاصل کرلی ہے۔ چوتھے کواٹر میں بیلجیئم کوپنالٹی اسٹروکس ملے اور ہینڈرکس نے گولس کی ہیٹ ٹرک کی۔ اس کے ساتھ بیلجیئم نے ہندوستان پر پر 5-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس طرح بیلجیئم نے ہندوستان کو شکست دیدی ہے۔

    • Share this:
      Tokyo Olympics: ہائی سیمی فائنل میں ہندوستان (مرد) ٹیم کو شکست کا سامنا ہوا۔چو تھے کواٹر میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان منپریت کو چوتھے کوارٹر میں گرین کارڈ ملا۔اس کواٹر میں بیلجیئم کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ بیلجیئم کو لگاتار تین پنلٹی کارنر ملے اور ہینڈرکس نے اسے گول میں تبدیل کردیا۔ بیلجیم نے ہندوستان پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہینڈرکس کا یہ 12 واں گول رہا۔جس کے بعد بیلجیم کو پنالٹی اسٹروک ملا اور ہینڈرکس نے گولس کی ہیٹ ٹرک کی۔ اس کے ساتھ بیلجیئم نے ہندوستان پر پر 5-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس طرح بیلجیئم نے ہندوستان کو شکست دیدی ہے۔


      ٹوکیو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم کو کھیل شروع ہونے کے 1 منٹ 4 سیکنڈ کے بعد ہی پنالٹی کارنر ملا اور بیلجیئم کی ٹیم اسے گول میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی۔ بھارت شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہا ہے۔ تاہم جلدہی ہندوستان کو بھی پنالٹی کارنر ملا لیکن اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکامی ہاتھ لگی اس دلچسپ مقابلہ میں ایک بار پھر ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا اور اسے ہرمن پریت نے گول میں تبدیل کردیا۔جس کے بعد اسکور 1-1 کے برابر ہوگیا۔

      منڈیپ سنگھ نے ہندوستان کے لیے آٹھویں منٹ میں دوسرا گول کیا اور ٹیم اب 2-1 سے آگے ہے۔ منڈیپ سنگھ نے ریورس سلیپ شاٹ سے گول کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم پر 2-1 کی برتری حاصل کر لی ۔ ہندوستان نے کھیل کے آغاز کے 8 منٹ میں برتری حاصل کر لی۔


      بیلجیم ٹیم بھی دوسرے ہاف میں بہت حملہ آور دکھائی دیا۔ دونوں ٹیموں نے اس تیسرے کواٹر میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیااور گول کرنے کے مواقع پیدا کیے۔ دونوں ٹیمیں تیسرے کوارٹر میں پنالٹی کارنرز کو گولس میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی اورتیسر ے کواٹر کے اختتام تک اسکور 2-2 سے برابر رہا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: