உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics: ہندستان کی خاتون پہلوانوں نے کیا مایوس، انشو کے بعد ونیش بھی کوارٹر میں پست

    ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics) انشو ملک (Anshu Malik) کی ریسلنگ میٹ پر ہندستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ خواتین کی 57 کلوگرام کیٹیگری میں ہندستان کی انشو ملک ریپچیز راؤنڈ میں روسی پہلوان ویلیریا سے ہار گئیں

    ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics) انشو ملک (Anshu Malik) کی ریسلنگ میٹ پر ہندستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ خواتین کی 57 کلوگرام کیٹیگری میں ہندستان کی انشو ملک ریپچیز راؤنڈ میں روسی پہلوان ویلیریا سے ہار گئیں

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics) انشو ملک (Anshu Malik) کی ریسلنگ میٹ پر ہندستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ خواتین کی 57 کلوگرام کیٹیگری میں ہندستان کی انشو ملک ریپچیز راؤنڈ میں روسی پہلوان ویلیریا سے ہار گئیں۔ وہیں ونیش فوگاٹ (Vinesh Phogat) کوارٹر فائنل میں بیلاروسی پہلوان سے ہار گئیں۔ انشو اگر ریپیچیز میچ مقابلہ جیت جاتی تو ان کے کانسے کا تمغہ جیتنے کی امیدیں برقرار رہتی لیکن روسی پہلوان کی جیت کے بعد انشو نے کانسہ کا تمغہ جیتنے کا موقع گنوا دیا۔ ویلیریا نے انشو کو 5-1 کے بھاری فرق سے شکست دی۔ دوسری طرف ونیش فوگاٹ نے اپنا پری کوارٹر فائنل میچ آسانی سے جیت لیا لیکن کوارٹر فائنل میں ہار گئی۔

      ونش نے پہلے مقابلے میں ڈفینس کو حملے میں تبدیل کرنے کا شاندار نظارہ پیش کیا۔ ہندستان کی 26 سالہ پہلوان نے سوڈان کی کھلاڑی صوفیہ کو 7-1 سے شکست دی۔

      ونیش نے 2019 ورلڈ چیمپئن شپ میں میٹسن کو بھی شکست دی تھی۔ جب بھی میٹسن نے ونیش کی دائیں ٹانگ پر حملہ کیا جو ہندوستانی پہلوان نے جوابی کارروائی کی اور پوائنٹس حاصل کیے۔ ہندوستانی کھلاڑی نے پورے میچ میں جذبہ برقرار رکھا اور مخالف پہلوان کو چت کرنے کا موقع بھی بنایا لیکن سوڈان کی کھلاڑی اس سے بچنے میں کامیاب رہی۔

      وہیں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم نے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں جرمنی کو 4-5سے شکست دیدی ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 1980 کے بعد اب تمغہ جیتاہے۔ یہ اولمپک کی تاریخ میں ہمارا 12 واں ہاکی تمغہ ہے۔ میچ کے ایک وقت ہندوستانی ٹیم 1-3 سے پیچھے تھی۔ اس کے بعد ٹیم نے زبردست واپسی کی اور میچ جیت لیا۔ خواتین کی ہاکی ٹیم بھی تمغوں کی دوڑ میں شامل ہے۔ اسے بھی جمعہ کو کانسہ تمغے کے لیے میچ کھیلنا ہے۔

      جرمنی نے میچ میں انتہائی جارحانہ آغاز کیا۔ جرمنی کے اروز نے دوسرے منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ پہلے کوارٹر تک جرمنی کی ٹیم 1-0 سے آگے تھی۔ سمرنجیت سنگھ نے 17 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد جرمنی کی جانب سے نکولس ویلن نے 24 ویں منٹ میں اور بینیڈیٹ فرک نے 25 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 3-1 کی برتری دلائی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: