உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Paralympics: سنگھ راج ادھانا نے ٹوکیو پیرالمپک میں جیتا برانز میڈل

    Tokyo Paralympics: سنگھ راج ادھانا نے ٹوکیو پیرالمپک میں جیتا برانز میڈل

    Tokyo Paralympics: سنگھ راج ادھانا نے ٹوکیو پیرالمپک میں جیتا برانز میڈل

    Tokyo Paralympics: ہندوستانی نشانے باز سنگھ راج ادھانا کے برانز میڈل سے ٹوکیو پیرالمپک میں ہندوستان کے میڈل کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی نشانے باز سنگھ راج ادھانا نے مینس 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایف 1 ایونٹ میں برانز میڈل جیت لیا ہے۔ انہوں نے منگل کو فائنل میں 216.8 کا اسکور کیا۔ شوٹنگ میں ہندوستان کا یہ دوسرا میڈل ہے۔ ان سے پہلے ویمنس 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایف 1 ایونٹ میں اوانی لیکھرا نے ہندوستان کی جھولی میں گولڈ میڈل ڈالا تھا۔



      10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایف 1 ایونٹ کے کوالیفیکیشن میں ٹاپ پر رہنے والے ہندوستان کے ایک اور نشانے باز منیش نروال فائنل کے ابتدائی اسٹیج سے ہی باہر ہوگئے تھے۔ سنگھ راج ادھانا کے برانز میڈل کے ساتھ ہی ان کھیلوں میں ہندوستان کا یہ 8 واں میڈل ہے۔ اوانی لیکھرا کے علاوہ سمت انتل نے مینس جویلن میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دلایا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: