ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی -20 میں ملی شکست کی یہ تھی وجہ، وارٹ کوہلی نے کیا خلاصہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی -20 میں ملی شکست کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو تمام طرح کے چیلنجوں کے لئے تیاررہناچاہیے تاکہ مستقبل میں ٹاس سے ان کا نتیجہ متاثرنہ ہو۔

  • Share this:
جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی -20 میں ملی شکست کی یہ تھی وجہ، وارٹ کوہلی نے کیا خلاصہ
جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی -20 میں ملی شکست کی یہ تھی وجہ، وارٹ کوہلی نے کیا خلاصہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی -20 میں ملی شکست کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو تمام طرح کے چیلنجوں کے لئے تیاررہناچاہیے تاکہ مستقبل میں ٹاس سے ان کا نتیجہ متاثر نہ ہو۔ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کا ریکارڈ رہا ہے کہ یہاں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو ہمیشہ فائدہ ہوا ہے۔ یہاں آخری 6 ٹی -20 میچوں میں کسی بھی ٹیم نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔اس کے باوجود اتوارکو سیریز کے آخری ٹی -20 میں وراٹ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور بالآخرٹیم9وکٹ سے یہ میچ گنوا بیٹھی۔ یہ سریز1-1 سے برابری پر ختم ہوئی جبکہ ہندوستان کے پاس 2-0 سے سریز جیتنے کا موقع تھا۔


ہندوستانی کپتان نے میچ جیتنے کے بعد اپنے فیصلے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہاکہ ہماری ٹیم کو اپنے کمفرٹ زون سے باہرنکلناہوگا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہمیں شاید 20-30 رنزاوربنانے چاہیے تھے جو ٹی -20 کرکٹ میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ہم پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے تاکہ بڑا اسکور بنا سکیں۔ ہمیں 200 کے بارے میں سوچنے کی بجائے 170 تک بنانے چاہیے تھے لیكن ہم مسلسل وکٹ گنواتے چلے گئے۔


انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی افریقہ کی کوششوں کو کم نہیں سمجھ سکتے ہیں۔ وہ ہم سے بہتر پچ کو سمجھے اور صحیح سمت میں ہٹ کیا۔ ان کے پاس بولنگ کا اچھا مجموعہ تھا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹ پر صرف 134 رنزبنائے جس میں اوپنرشکھر، دھون نے 36 رن کی بڑی اننگز کھیلی۔ وراٹ خود صرف 9 رنزبناسکے تھے۔


ہندستانی ٹیم کو اس طرح کے حالات کا پہلے بھی کافی بار نقصان ہوا ہے۔ آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے آخری دو ورژن میں ایک بار فائنل اور دوسری بار سیمی فائنل میں ہندستان ٹاس ہارنے بعد پہلے بلے بازی کرنے اترا لیکن اپنے اسکور کا دفاع نہیں کر سکا تھا جبکہ ہندستان اس بار وراٹ کے زیر قیادت اگلے سال آسٹریلیا میں ٹی- 20 عالمی کپ کا خطاب جیتنے کی تیاری میں مصروف ہے۔
First published: Sep 23, 2019 09:28 PM IST