உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    U19 Womens World Cup: خواتین کا بھی ٹی20 عالمی کپ ہوگا، آئی سی سی نے کیا تاریخ کا اعلان

    خواتین کا بھی ٹی20 عالمی کپ ہوگا، آئی سی سی نے کیا تاریخ کا اعلان

    خواتین کا بھی ٹی20 عالمی کپ ہوگا، آئی سی سی نے کیا تاریخ کا اعلان

    U19 Womens World Cup: آئی سی سی خواتین کرکٹ کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس درمیان کرکٹ کی عالمی تنظیم نے انڈر -19 خواتین کٹیگری میں بھی ٹی 20 عالمی کپ کے انعقاد کی بات کہی ہے۔ پہلی بار اس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    • Share this:
      ویلنگٹن: انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل (ICC) کے کار چیف ایگزیکیٹو جیوف الارڈس (Geoff Allardice) نے کہا کہ کرکٹ کے گلوبل ٹورنامنٹ میں خواتین اور مردوں کی اعزازی رقم کے درمیان کی کھائی کو پاٹنے پر بحث چل رہی ہے۔ کھیل کی اعلیٰ تنظیم نے 2024 سے 2031 تک شروع ہونے والے آئندہ 8 سال کے چکر میں اپنے مرد اور خاتون ٹورنا منٹوں میں مساوی مقام حاصل یافتہ ٹیموں کے لئے اعزازی رقم میں مساوات لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

      جیوف الارڈس کا یہ بیان تب آیا، جب انہیں بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ میں چل رہے خواتین عالمی کپ کے فاتح (Womens World Cup 2022) کو 2019 مرد عالمی کپ فاتحین کے ذریعہ جیتی گئی اعزازی رقم کے مقابلے صرف ایک تہائی رقم ملے گی۔ اس کے علاوہ پہلی بار 2023 جنوری میں انڈر-19 خواتین ٹی20 عالمی کپ (U19 Womens World Cup) کا انعقاد کرانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Virat Kohli کی برانڈ ویلیو میں 400 کروڑ روپئے کی بڑی گراوٹ، ایم ایس دھونی نے لگائی لمبی چھلانگ

      جیوف الارڈس نے ’کرک انفو‘ سے کہا، ’چکر کی شروعات میں ہم نے جو کچھ کیا تھا، اس میں اس طرف بڑھنے کا ذکر تھا۔ آئی سی سی کے بیشتر مالی معاملے 8 سال کے چکر سے جڑے ہوتے ہیں۔ ہم اس چکر میں خاتون اور مرد ٹیموں کے درمیان کے اعزازی رقم کے فرق کو کم کرنے کی کوشش پر کام شروع کرچکے ہیں‘۔ انہوں نے کہا، ’ہم آئندہ چکر کے آس پاس غوروخوض شروع کرنے والے ہیں۔ ٹورنامنٹوں میں مساوی مقام پر رہنے والی خواتین کی ٹیم کو مردوں کے برابر رقم دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ابھی اس میں مساوت نہیں ہے، لیکن ہم اعزازی رقم کے معاملے میں مساوات کی طرف بڑھیں گے‘۔

      ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

      آئی سی سی نے بھلے ہی موجودہ خاتون ونڈے عالمی کپ کی اعزازی رقم کو دوگنا کرکے 1.32 ملین ڈالر (تقریباً 10 کرو ڑروپئے) کر دیا ہے۔ پھر بھی یہ سال 2019 مرد یک روزہ عالمی کپ میں دی گئی رقم سے 6.5 ملین ڈالر کم ہے، جسے انگلینڈ نے جیتا تھا۔ آئی سی سی افسر نے کہا کہ خواتین عالمی کپ کی توسیع 8 سے 10 ٹیموں تک 2029 میں ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: