உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    U19 World Cup, IND vs ENG, LIVE Streaming: انڈیا-انگلینڈ فائنل دیکھنے کیلئے جانیے پوری تفصیل

    ہندوستان انڈر 19 ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری بار فائنل کھیل رہا ہے۔

    ہندوستان انڈر 19 ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری بار فائنل کھیل رہا ہے۔

    انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ بار فائنل میں پہنچنے کا ریکارڈ ہندوستان کے پاس ہے۔ ٹیم انڈیا 2000، 2006، 2008، 2012، 2016، 2018، 2020 اور اس سال فائنل میں پہنچی ہے۔ ہندوستان نے 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ساتھ ہی اسے 2006، 2016 اور 2020 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    • Share this:
      انڈر 19 ورلڈ کپ(U19 World Cup)کا فائنل میچ آج کھیلا جانا ہے جس میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ (India vs England) سے ہوگا۔ ہندوستان کی نظریں پانچویں خطاب پر ہے۔ ٹیم انڈیا نے پورے ٹورنامنٹ میں کورونا کے قہر سے نبرد آزما رہی۔ ٹیم سیمی فائنل سے پہلے مکمل طور پر ٹھیک ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ اس نے لیگ کے تمام میچ جیتے ہیں۔ اس کے بعد اس نے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔

      یش ڈھول کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ڈھول نے 110 گیندوں میں 110 رنز بنائے اور نائب کپتان شیخ رشید کے ساتھ 204 رنز کی شراکت قائم کی۔ رشید نے 108 گیندوں پر 94 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو پانچ وکٹوں پر 290 رنز تک پہنچایا۔ اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے اپنا کام بخوبی نبھایا اور انگلینڈ کو 41.5 اوورز میں 194 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے صرف لاچلان شا 51 رنز بنا سکے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

      انڈر19 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا سفر
      انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ بار فائنل میں پہنچنے کا ریکارڈ ہندوستان کے پاس ہے۔ ٹیم انڈیا 2000، 2006، 2008، 2012، 2016، 2018، 2020 اور اس سال فائنل میں پہنچی ہے۔ ہندوستان نے 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ساتھ ہی اسے 2006، 2016 اور 2020 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

      بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل کب کھیلا جائے گا؟

      بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج شام کھیلا جائے گا۔

      بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

      ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان انڈر ورلڈ کپ انٹیگا کے ویوین رچرڈز گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

      بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل میچ کس وقت شروع ہوگا؟

      ہندوستانی وقت کے مطابق ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل میچ شام 6.30 بجے شروع ہوگا۔ ٹاس شام 6 بجے ہوگا۔

      میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

      ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے چینل پر ہوگا۔

      ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میچ کی لائیو اسٹریمنگ کہاں ہوگی؟

      ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہاٹ اسٹار پر ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: