ہوم » نیوز » اسپورٹس

عالمی کپ سےپہلے پاکستان کی ٹیم سےنکال دیا گیا تھا یہ کھلاڑی، اب ہوئی ٹیم میں ہوئی واپسی

سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لئے عمراکمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ احمد شہزاد کوبھی موقع ملا ہے۔

  • Share this:
عالمی کپ سےپہلے پاکستان کی ٹیم سےنکال دیا گیا تھا یہ کھلاڑی، اب ہوئی ٹیم میں ہوئی واپسی
عمراکمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

کراچی: سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی -20 سیریزکے لئے پاکستان نےاپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئےعمر اکمل اوراحمد شہزاد کوپاکستان کی ٹی -20 ٹیم میں جگہ دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو ٹی -20 سیریزکےلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹی -20 سیریز پانچ اکتوبرسےلاہورمیں کھیلی جائے گی۔


عمراکمل کی تین سال بعد ٹی -20 ٹیم میں واپسی


واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کےبلےبازعمراکمل نے پاکستان کی طرف سے گزشتہ ٹی-20 میچ نومبر2016 میں کھیلا تھا، لیکن گزشتہ سلیکشن کمیٹی نےعالمی کپ سے پہلےاس سال مارچ میں انہیں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریزکےلئےٹیم میں شامل کیا تھا۔ حالانکہ خراب فٹنس کےسبب انہیں عالمی کپ ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی تھی۔ پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر نےعمراکمل کوان فٹ بتاکرٹیم سے باہرکردیا تھا۔


احمد شہزاد اورعمراکمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی۔
احمد شہزاد اورعمراکمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی۔


وہیں سلامی بلےبازاحمد شہزاد نے بھی جون 2018 سے پاکستان کےلئےکوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ وہ گزشتہ باراسکاٹ لینڈ کےخلاف ایڈن برگ میں ٹی -20 میچ کھیلےتھے۔ آل راؤنڈرفہیم اشرف نےبھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔ انہیں عالمی کپ کے بعد پاکستان کی ٹیم سے باہرکردیا گیا تھا۔ وہیں سلامی بلے بازامام الحق ہاتھ میں چوٹ کےسبب ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

ٹیم اس طرح ہے: سرفرازاحمد (کپتان)، بابراعظم، احمد شہزاد، آصف علی، فہیم اشرف، فخرزماں، حارث سہیل، افتخاراحمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، شاداب خان، عمراکمل، عثمان شنواری اوروہاب ریاض۔
First published: Oct 02, 2019 05:56 PM IST