ہوم » نیوز » اسپورٹس

پی سی بی کی رپورٹ میں انکشاف، عمر اکمل کو اپنی غلطی پر کوئی پشیمانی نہیں

انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نے عمر اکمل پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اینٹی کرپشن کی دو دفعات کے خلاف ورزی کا مجرم ٹھہراتے ہوئے گزشتہ 27 اپریل کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے تین سال تک کی پابندی عائد کی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 09, 2020 07:53 PM IST
  • Share this:
پی سی بی کی رپورٹ میں انکشاف، عمر اکمل کو اپنی غلطی پر کوئی پشیمانی نہیں
عمر اکمل کو اپنی غلطی پر کوئی پشیمانی نہیں

لاہور: پاکستان کے بلے باز عمر اکمل پر بدعنوانی کے معاملے میں تین سال کی پابندی لگانے والے انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ریٹائر جج فضل میراں چوہان نے گزشتہ روزکہا کہ عمراکمل کو اپنی اس غلطی پر کوئی پشیمانی نہیں ہے اورکرکٹر نے معاملے میں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں سمجھی ہے۔ جج فضل میراں چوہان نے عمر اکمل پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اینٹی کرپشن کی دو دفعات کے خلاف ورزی کا مجرم ٹھہراتے ہوئے گزشتہ 27 اپریل کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے تین سال تک کی پابندی عائد کی تھی۔


عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کئے جانے کے تقریباً دو ہفتے بعد جج نے پی سی بی کو جمعہ کو سونپی اپنی رپورٹ میں عمر اکمل کے رویہ پر تنقید کی ہے۔ پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق جج فضل میراں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں جرائم میں سزا 20 فروری 2020 سے شروع ہوگی، جس دن عمر اکمل کو معطل کیا گیا تھا۔ 29 سالہ عمر اکمل اب 19 فروری 2023 میں ہی کھیلنےکے لئے دستیاب ہو پائیں گے۔


عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگائے جانے کے تقریبا دو ہفتے بعد جج نے پی سی بی کو جمعہ کو سونپی اپنی رپورٹ میں اکمل کے رویہ پر تنقید کی ہے۔
عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگائے جانے کے تقریبا دو ہفتے بعد جج نے پی سی بی کو جمعہ کو سونپی اپنی رپورٹ میں اکمل کے رویہ پر تنقید کی ہے۔


جج فضل میراں نے الزامات کا انکشاف کرتے ہوئے عمر اکمل کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل کو اپنی غلطی پرکوئی پشیمانی نہیں ہے اور وہ معافی مانگنے تک کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عمر اکمل اپنی غلطی ماننے کے بجائے یہ بہانہ کرتے ہیں کہ پہلےجب بھی ان سے ایسا کوئی رابطہ کیا گیا تو انہوں نے معاملے کی جانکاری دی تھی۔ عمر اکمل نے پی سی بی کے سیکورٹی کے سیکشن اور تحقیقاتی ٹیم سے کوئی تعاون نہیں کیا تھا۔ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے معاملے کو لےکر اکمل پر الزام لگائے تھے اور بورڈ نے اس معاملے کو انتظامی کمیٹی کو بھیجا تھا۔ واضح رہے کہ عمر اکمل کو گزشتہ 20 فروری کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔
First published: May 09, 2020 07:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading