ہوم » نیوز » اسپورٹس

کپڑے اتارنے کے بعد عمر اکمل پر آئی ایک اور مصیبت، اب پی سی بی نے پیسے مانگے

معطل ہونے کے سبب عمر اکمل (Umar Akmal) پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) میں بھی نہیں کھیل پا رہے ہیں۔

  • Share this:
کپڑے اتارنے کے بعد عمر اکمل پر آئی ایک اور مصیبت، اب پی سی بی نے پیسے مانگے
عمر اکمل پر آئی ایک اور مصیبت۔ فائل فوٹو

پاکستانی بلے باز عمر اکمل کےلئے پریشانیاں ختم ہونےکا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں خراب برتاؤ کے سبب معطل کردیا تھا، جس سے وہ کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ یہاں تک کہ پاکستان سپرلیگ میں بھی اپنی ٹیم کی کوئٹا گلیڈیٹیئرس کی طرف سے بھی نہیں کھیل پا رہے ہیں۔ حالانکہ ٹیم نے ان کی جگہ تیزگیند باز انور علی کو اپنے ساتھ منسلک کرلیا ہے۔ عمر اکمل ابھی اس پریشانی سے باہر نکلے بھی نہیں تھےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں جھٹکا دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو فرنچائزی کا پورا پیسہ لوٹانےکا حکم دیا ہے۔


عمراکمل: فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو فرنچائزی کا پورا پیسہ لوٹانے کا حکم دیا ہے۔




نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیا تھا غلط برتاؤ

عمراکمل کو لاہر میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرینر کےساتھ غلط برتاؤ کرنےکےلئے معطل کیا گیا ہے۔ فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہونےکے بعد انہوں نے اسی وقت جرسی اتارکرٹرینر سے پوچھا تھا کہ وہ ان کے جسم پر چربی دکھائے۔ بورڈ نے انہیں اس برتاؤ کےلئے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت فوری اثر سے معطل کردیا تھا۔
First published: Feb 28, 2020 07:28 PM IST