اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سری لنکا کے خلاف عمران ملک نے پھر برپایا قہر، 155کلومیٹر فی گھنٹہ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا

    سری لنکا کے خلاف عمران ملک نے پھر برپایا قہر، 155کلومیٹر فی گھنٹہ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا

    سری لنکا کے خلاف عمران ملک نے پھر برپایا قہر، 155کلومیٹر فی گھنٹہ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا

    قابل ذکر ہے کہ عمران ملک سے قبل ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ جواگل سری ناتھ کے نام تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Guwahati [Gauhati], India
    • Share this:
      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے یکروزہ میچ میں عمران ملک نے ایک بار پھر اپنی تیز رفتار سے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انہوں نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس میچ میں انہوں نے 156 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند پھینکی۔ یہ کسی بھی ہندوستانی تیز گیند باز کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں پھینکی گئی سب سے تیز گیند تھی۔ اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ عمران ملک کے ہی نام پر تھا۔ انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

      ٹی ٹوئنٹی میں ڈالی تھی 155 KPH کی گیند
      عمران ملک نے اس سے پہلے سری لنکا کے ہی خلاف کھیلی گئی ٹی20 سیریز میں 155 کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے ہی میچ میں سری لنکائی کپتان داسون شناکا کو یہ گیند پھینکی تھی۔ اب ونڈے سیریز میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عمران نے اپنے دوسرے اوور میں یہ 156 کی رفتار سے گیند پھینکی۔ عمران کی جانب سے دن بہ دن تیز رفتار گیندبازی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

      قابل ذکر ہے کہ عمران ملک سے قبل ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ جواگل سری ناتھ کے نام تھا۔ انہوں نے 1999 میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 154.5 کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ اب عمران ملک نے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      IND vs SL :جہاں پر ختم کیا، وہیں سے کی شروعات، روہت شرما نے آتے ہی توڑ دیا یہ بڑا ریکارڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      گواہاٹی میں سنچری بناکر سچن تیندولکر کے برابر پہنچے وراٹ کوہلی، لگائی ریکارڈز کی جھڑی

      اس کے علاوہ تیز ترین گیند پھینکنے کے معاملے میں عرفان پٹھان 153.7 کی رفتار کے ساتھ تیسرے، محمد شمی 153.3 کی رفتار کے ساتھ چوتھے، جسپریت بمراہ 153.26 کی رفتار کے ساتھ پانچویں، ایشانت شرما 152.6کی رفتار کے ساتھ چھٹے جبکہ 152.5کی رفتار کے ساتھ امیش یادو ساتویں اور ورون ایرون 152.5 کی رفتار کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: