عمران ملک آئی پی ایل کا میچ کھیل رہے ہوں اور ان کی اسپیڈ والی گیند کی بات نہ ہو، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ بھلے ہی لکھنو سوپر جائنٹس کے خلاف سن رائزرس حیدرآباد کو ہار کا سامنا کرنا پڑا لیکن عمران نے امید کے مطابق اپنا کام کردیا۔ دراصل، میچ میں عمران کو صرف ایک ہی وکٹ ملا، لیکن جس گیند پر انہیں وکٹ ملا، وہ گیند 149.3 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پھینکی گئی تھی۔
Umran Malik bowled a 149.3kmph delivery to dismiss Krunal Pandya.
لکھنو کی اننگ کے 13ویں اوور کی دوسری گیند پر عمران نے کرنال کو آف اسٹائیڈ کی جانب سے گڈ لینتھ گیند پھینکی، جسپر بلے باز نے آف سائیڈ میں شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند میں اسپیڈ زیادہ تھی، جس سے کرنال شاٹ کھیلنے پر اپنی ٹائمنگ صحیح نہیں کرپائے، گیند میں اسپیڈ بہت زیادہ تھی، ایسے میں پلک جھپکتے ہی گیند نے بیٹ کو چھوا اور کیچ وکٹ کیپر انمول پریت سنگھ کے پاس چلی گئی۔
بتادیں کہ عمران نے اس سے پہلے میچ میں راجستھان کے خلاف بھی 149.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر دیودت پڈیککل کو بولڈ کیا۔ جس گیند پر عمران نے دیودت کو بولڈ کیا تھا وہ گیند 149.2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ پھینکی گئی تھی۔
بتادیں کہ اس میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کی تھی اور صرف 121 رن ہی بنا پائی تھی۔ لکھنو کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کی جس کی وجہ سے حیدرآباد کے بلے باز ایک کے بعد ایک پویلین کی راہ پکڑتے نظر آئے تھے۔ لکھنو نے 16ویں اوور میں ہدف کو حاصل کرلیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔