ایک جانب جہاں دھونی اپنی شاندار کپتانی کے لیے جانے جاتے ہیں تو وہیں ان کی وکٹ کیپنگ بھی کافی کمال کی رہتی ہے۔ بطور وکٹ کیپر دھونی سے بلے بازوں کو بچانا مشکل ہوتا ہے۔ اسٹمپنگ ہو یا پھر رن آوٹ، دھونی کئی طرح سے بلے بازوں کو پھنسانے میں ماہر ہیں۔ لیکن کے کے آر کے خلاف میچ کے دوران بطور وکٹ کیپر دھونی ایک ’لالی پاپ‘ رن آوٹ نہیں کرپائے، جس نے ہر کسی کو حیران کردیا ہے۔ ایسا کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتا ہے، جب دھونی سے کرکٹ کے میدان پر کوئی غلطی ہو۔ لیکن کے کے آر کے خلاف میچ میں دھونی سے ایک غلطی ہوئی اور بلے باز رن آوٹ ہونے سے بچ گیا۔
دراصل، یہ واقعہ جڈیجا کے اوور میں ہوا، جب جیسن رائے وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ ہوا یوں کہ جب کے کے آر کی اننگز کے دوران جڈیجہ پہلی بار بولنگ کرنے آئے تو جیسن رائے نے سیدھا شاٹ جڈیجہ کی طرف کھیلا، ایسے میں بولر جڈیجہ نے رنکو سنگھ کو کیچ کرکے نان اسٹرائیک کی طرف پھینک کر رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن گیند اسٹمپ سے نہیں ٹکرائی جس کی وجہ سے گیند تھوڑی دور چلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:
تب اسکرائیک پر موجود رائے نے رن لینے کی کوشش کی لیکن اس دوران رینکو گیندباز کی جانب دیکھ رہے تھے جس سے انہوں نے رائے کی جانب سے رن لینے کے لیے کال کا نہیں سنا، لیکن تب تک جیسن رائے نان اسٹائیک اینڈ تک پہنچ گئے تھے۔
لیکن رینکو رن لینے کے لیے نہیں بھاگے تو جیسن رائے کو تھک ہار کر واپس لوٹنا پڑا۔ اسی وقت جڈیجہ نے تھرو دھونی کی طرف پھینکا، گیند دھونی کے پاس آئی لیکن گیند کو اچھی طرح پکڑنے میں دھونی ناکام رہے جس کی وجہ سے رائے رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ دھونی کی جانب سے رن آؤٹ مس کرجانے کو دیکھ کر مداح حیران ہیں۔ کیونکہ ایسا منظر کرکٹ کے میدان میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔