ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: انڈر -19 کرکٹر نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی

ایانتی رینگ کی موت کی وجہ ابھی تک نہیں معلوم ہوسکی ہے، مگر کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کی وجہ سے ایسا قدم اٹھایا۔ ان دنوں ڈپریشن ایک بڑا موضوع بن گیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: انڈر -19 کرکٹر نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی
بڑی خبر: انڈر -19 کرکٹر نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی

نئی دہلی: ہندوستانی انڈر 19 (Indian Under 19) کرکٹر ایانتی رینگ نے خود کشی کرلی ہے۔ تریپورہ کی انڈر 19 خاتون ٹیم کی کھلاڑی ایانتی رینگ منگل کی شب اپنے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔ ہندوستانی انڈر 19 کرکٹر ایانتی رینگ کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ ایانتی رینگ چار بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ وہ گزشتہ ایک سال سے تریپورہ کی انڈر-19 ٹیم کا حصہ تھیں۔ یہی نہیں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انہوں نے ریاست کی طرف سے انڈر -23 ایج گروپ میں ٹورنامنٹ بھی کھیلا۔ وہ ریاست کی راجدھانی اگرتلہ سے تقریباً 90 کلو میٹر دور رینگ علاقے سے تعلق رکھتی ہیں۔


ایانتی رینگ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تریپورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری تمرچندا نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے اپنے مستقبل کے ٹیلنٹ کو کھو دیا۔ وہ انڈر 16 سے ہی ریاستی ٹیم کا حصہ تھیں۔ وہ کافی بہترین کھلاڑی تھیں۔ ان کی موت کی خبر نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ ڈپریشن کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ آخری سیزن پر ٹھیک نظر آ رہی تھیں اور پھر اس کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے سب کچھ بند ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کچھ آن لائن کلاسیز بھی منعقد کی تھیں، مگر ہمیں ان کی فیملی کی پریشانی کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔


ہندوستانی انڈر 19 کرکٹر اینتی رینگ کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔
ہندوستانی انڈر 19 کرکٹر اینتی رینگ کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔


ڈپریشن کا شکار تھی کھلاڑی

حالانکہ ایانتی کی موت کی وجہ ابھی تک نہیں معلوم ہوسکی ہے، مگر کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کی وجہ سے ایسا قدم اٹھایا۔ ان دنوں ڈپریشن ایک بڑا موضوع بن گیا ہے۔ خاص طور پر لاک ڈاون کے دوران دوستوں سے دوری بڑھنے کی وجہ سے کچھ لوگوں پر ذہنی دباو بڑھ گیا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی بالی ووڈ  اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے بھی گھر میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی تھی۔ کہا جارہا ہے کہ وہ بھی کافی دنوں سے ڈپریشن میں تھے۔
First published: Jun 17, 2020 08:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading