உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    U19 World Cup: قاسم اکرم کو انڈر-19 عالمی کپ کے لئے پاکستان کی کمان

    قاسم اکرم کو انڈر-19 عالمی کپ کے لئے پاکستان کی کمان

    قاسم اکرم کو انڈر-19 عالمی کپ کے لئے پاکستان کی کمان

    U19 World Cup-2022: پاکستان 2003 اور 06-2005 میں مسلسل دود انڈر-19 عالمی کپ (Under 19 World Cup) جیتنے کے بعد سے دوبارہ یہ خطاب نہیں جیت پایا ہے۔ جنوبی افریقہ میں 2020 کی شروعات میں گزشتہ عالمی کپ خطاب بنگلہ دیش نے جیتا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں منتخب کئے گئے چار کھلاڑی جنوبی افریقہ میں گزشتہ عالمی کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

    • Share this:
      کراچی: نوجوان آل راونڈر قاسم اکرم (Qasim Akram) اگلے سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی انڈر-19 عالمی کپ میں پاکستان کی کپتانی سنبھالیں گے۔ خاص بات ہے کہ پاکستانی ٹیم میں منتخب ہوئے چار کھلاڑی جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے گزشتہ عالمی کپ کا بھی حصہ تھے۔ جونیئر چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے کہا، ’ہم نے ایسے کھلاڑیوں کی پہچان اور انتخاب کیا ہے، جن میں نہ صرف اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کی صلاحیت کرنے کی صلاحیت ہے بلکہ ان کا مستقبل بھی روشن ہے‘۔

      پاکستان 2003 اور 06-2005 میں مسلسل دود انڈر-19 عالمی کپ (Under 19 World Cup) جیتنے کے بعد سے دوبارہ یہ خطاب نہیں جیت پایا ہے۔ جنوبی افریقہ میں 2020 کی شروعات میں گزشتہ عالمی کپ خطاب بنگلہ دیش نے جیتا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں منتخب کئے گئے چار کھلاڑی جنوبی افریقہ میں گزشتہ عالمی کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے، جس میں قاسم اکرم کے علاوہ سلامی بلے باز عبدالواحد بنگلہ زئی اور محمد شہزاد اور مڈل آرڈر کے بلے باز عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

      پاکستان شاہینس اور انڈر-19 کوچ اعجاز احمد عالمی کپ اور ایشیا کپ میں معاون اسٹاف کے سربراہ ہوں گے۔ آئی سی سی انڈر-19 عالمی کپ اگلے سال جنوری - فروری میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

      انڈر-19 عالمی کپ کے لئے پاکستانی ٹیم- قاسم اکرم (کپتان)، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگال زئی، احمد خان، علی اصفند، ارحم نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہ، عرفان خان نیازی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ضمیر۔ ریزرو کھلاڑی: غازی گوری اور محمد ذیشان۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: