உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا، اب کھلاڑیوں کو فروغ ملے گا

    انوراگ ٹھاکر نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم کے بننے سے اب کھلاڑیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اب کھیلوں کی دنیا میں اپنا لوہا منواکر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر (Union Minister Anurag Thakur) نے کل یعنی 27 ستمبر کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ انوراگ ٹھاکر کے ہمراہ ایل جی کے مشیر فاروق احمد خان بھی تھے۔ اس دوران پرنسپل سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس الک کمار کے علاوہ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر، ڈی سی بڈگام کے علاوہ دیگر کئی اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔

    انڈور اسٹیڈیم کے بننے سے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں مشق کرنے کے لئے جگہ ملی اور وہ اب اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ انوراگ ٹھاکر نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم کے بننے سے اب کھلاڑیوں کو فروغ ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اب کھیلوں کی دنیا میں اپنا لوہا منواکر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اولمپک اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں اسکی مثال دیکھنے کع ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم ہو۔ ان کے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے بہتر کوچس کی درکار ہے۔ ان انڈور اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو بہترین کوچس ملیں گے جسےبانکا کھیل بہتر ہوگا اور انہیں آگے بڑھنے کا بھی موقع ملے گا۔

    انوراگ ٹھاکر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہر ضلع میں انڈور اسٹیڈیم بنائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب چاہے باہر بارش ہو یاپھر برف کھلاڑیوں پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: