உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League: یوپی یودھا نے پٹنہ پائیریٹس کو دی پٹخنی ، سمجھائی 1پوائنٹ کی قیمت

    Pro Kabaddi League: یوپی یودھا نے پٹنہ پائیریٹس کو دی پٹخنی ، سمجھائی 1پوائنٹ کی قیمت (Instagram)

    Pro Kabaddi League: یوپی یودھا نے پٹنہ پائیریٹس کو دی پٹخنی ، سمجھائی 1پوائنٹ کی قیمت (Instagram)

    Pro Kabaddi League : بنگلورو کے شیرٹن گرینڈ وائٹ فیلڈ میں کھیلے گئے انتہائی دلچسپ مقابلے میں یوپی نے 3 مرتبہ کی چمپئن پٹنہ پائیریٹس کو شکست دی۔ نتیش کمار کی کپتانی میں یوپی یودھا نے 36-35 سے کامیابی حاصل کی اور سبھی کو صرف 1 پوائنٹ کی قیمت سمجھا دی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : یوپی یودھا (UP Yoddha)  نے پرو کبڈی لیگ 2021  (Pro Kabaddi League-2021) کے موجودہ سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ بنگلورو کے شیرٹن گرینڈ وائٹ فیلڈ میں کھیلے گئے انتہائی دلچسپ مقابلے میں یوپی نے 3 مرتبہ کی چمپئن پٹنہ پائیریٹس کو شکست دی۔ نتیش کمار کی کپتانی میں یوپی یودھا نے 36-35 سے کامیابی حاصل کی اور سبھی کو صرف 1 پوائنٹ کی قیمت سمجھا دی ۔

      پرو کبڈی لیگ کے اس میچ کے پہلے ہاف میں یوپی یودھا کی ٹیم پچھڑ رہی تھی ۔ پہلے ہاف کے بعد اسکور پٹنہ پائیریٹس کے حق میں رہا تو یوپی کی ٹیم 17-20 سے پیچھے تھی ، لیکن دوسرے ہاف میں اس نے شاندار انداز میں واپسی کی ۔ یوپی یودھا نے میچ کے 28ویں منٹ میں اسکور کو 25-25 پر برابر کر دیا ، اس کے اگلے ہی منٹ میں اس کو 26-25 کر دیا ۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ، لیکن آخر میں یوپی نے شاندار جیت درج کی۔

      یوپی کیلئے ریڈر پردیپ نروال  (Pardeep Narwal)  نے سب سے زیادہ 12 پوائنٹس حاصل کئے اور جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کے علاوہ ریڈر سریندر گل نے 5 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ پٹنہ پائیریٹس کی جانب سے ریڈر سچن اور پرشانت کمار نے 8 پوائنٹس حاصل کئے ۔

      دبنگ دہلی ۔ بنگال واریئرس کی لگاتار دوسری جیت

      خیال رہے کہ پرو کبڈی لیگ میں گزشتہ روز تین میچ کھیلے گئے تھے ۔ دبنگ دہلی، بنگال واریئرز اور بنگلور بلز نے جیت درج کی تھیں ۔ دہلی اور بنگال واریئرس نے اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں اور دونوں ٹیمیں سرفہرست ہیں ۔ وہیں بنگلور بلز کو گزشتہ روز اپنی پہلی کامیابی ملی تھی ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: