உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 ورلڈ کپ کی ہار کے بعد BCCIنے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر سلیکشن کمیٹی کو کیا برخاست

    ٹی20 ورلڈ کپ کی ہار کے  بعد BCCIنے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر سلیکشن کمیٹی کو کیا برخاست

    ٹی20 ورلڈ کپ کی ہار کے بعد BCCIنے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر سلیکشن کمیٹی کو کیا برخاست

    چیتن (شمالی زون)، ہرویندر سنگھ (سینٹرل زون)، سنیل جوشی (جنوبی زون) اور دیباشیش موہنتی (مشرقی زون) کی نیشنل سلیکٹرس کے طور پر معیاد بہت کم دن کی رہی، ان میں سے کچھ کا سلیکشن 2020 تو کچھ کا 2021 میں کیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو سخت فیصلہ لیتے ہوئے چیتن شرما کی قیادت والی 4 رکنی سینئر سلیکشن کمیٹی کو برخاست کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے جمعہ کو اعلان بھی کیا کہ انہوں نے سینئر مرد ٹیم کے لیے نیشنل سلیکٹر کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ درخواست جمع کرنے کی مدت 28 نومبر کو شام 6 بجے ہے۔

      بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی کی قیادت چیتن شرما کررہے تھے۔ اب سلیکشن کمیٹی میں چیتن شرما کے علاوہ چار اور رکن ہرویندر سنگھ (سینٹرل زون)، سنیل جوشی (ساوتھ زون) اور دیباشیش موہنتی (ایسٹ زون) بھی باہر ہوجائیں گے۔


      ٹیم انڈیا کے آسٹریلیامیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ملی شرمناک شکست کے بعد مہم ختم ہوگئی تھی۔ اسے دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے کڑا فیصلہ کرتے ہوئے سینئر سلیکشن کمیٹی کو برخاست کر کے نئے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیتن شرما کی مدت کے دوران ٹیم انڈیا 2021 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔ اس کے علاوہ وہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان کو ملا ایک اورخطرناک گیندباز، نسیم شاہ کےبھائی کی گیند کا بلےباز کے پاس نہیں تھا

      یہ بھی پڑھیں:
      بابر اعظم کو پاکستان کے اس سابق کرکٹر نے بتایا ضدی، وراٹ کوہلی سے سبق لینے کا دیا مشورہ

      بے حد کم رہی سلیکٹرس کی معیاد
      چیتن (شمالی زون)، ہرویندر سنگھ (سینٹرل زون)، سنیل جوشی (جنوبی زون) اور دیباشیش موہنتی (مشرقی زون) کی نیشنل سلیکٹرس کے طور پر معیاد بہت کم دن کی رہی، ان میں سے کچھ کا سلیکشن 2020 تو کچھ کا 2021 میں کیا گیا تھا۔ ایک سینئر نیشنل سلیکٹرس کا دور عموماً چار سال کا ہوتا ہے اور اسے آگے بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ ابھئے کروویلا کا دور ختم ہونے کی وجہ سے مغربی زون سے کوئی سلیکٹرس نہیں تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: