ہوم » نیوز » اسپورٹس

مشہور گولفر ٹائیگر ووڈس خطرناک سڑک حادثے میں زخمی، اسپتال میں داخل

دنیا کے مشہور گولفر ٹائیگر ووڈس (Tiger Woods) منگل کو ایک کار حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے ایجنٹ سے ملی اطلاع کے مطابق، ٹائیگر ووڈس کے پیروں میں کئی جگہ فریکچر ہوگیا ہے۔

  • Share this:
مشہور گولفر ٹائیگر ووڈس خطرناک سڑک حادثے میں زخمی، اسپتال میں داخل
مشہور گولفر ٹائیگر ووڈس خطرناک سڑک حادثے میں زخمی، اسپتال میں داخل

نئی دہلی: دنیا کے مشہور گولفر ٹائیگر ووڈس (Tiger Woods) منگل کو ایک کار حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے ایجنٹ سے ملی اطلاع کے مطابق، ٹائیگر ووڈس کے پیروں میں کئی جگہ فریکچر ہوگیا ہے۔ یہ کار حادثہ لاس اینجلس میں ہوا، جب ٹائیگر ووڈس اپنی کار رول روور کو ڈرائیو کر رہے تھے۔ لاس اینجلس کاونٹی شیرف ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ووڈس کو اس کار سے نکالنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ یہ حادثہ کافی خطرناک تھا۔


ٹائیگر ووڈس کو کافی زیادہ چوٹیں لگی تھیں، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں ان کی سرجری ہوئی۔ اس حادثے میں ان کی گاڑی بھی بری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔ ٹائیگر ووڈس کے کار حادثے کے منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی کار کا حصہ بری طرح سے تباہ ہوگیا ہے۔ ایئر بیگ کھلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں، کار کا ملبہ ایک پہاڑی پر سڑک کے کنارے سے دور دکھائی دی۔


ٹائیگر ووڈس کا پہلان ایڈرک ہے۔ وہ اکیلے اس گاڑی میں ڈرائیو کر رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 45 سال کے ووڈس کی کار کا حادثہ منگل کی صبح 7 بجکر 15 منٹ سے پہلے ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹائیگر ووڈس کافی تیز اسپیڈ میں کار چلا رہے تھے۔ اس دوران کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور بری طرح سے تباہ ہوگئی۔








ٹائیگر ووڈس دنیا کے بہترین گولفروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ اب تک 15 اہم گولف چمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ ٹائیگر ووڈس پہلے سے ہی اپنی چوٹوں سے پریشان چل رہے تھے۔ پیٹھ درد سے نجات پانے کے لئے ٹائیگر ووڈس نے اسی سال جنوری میں ہی پانچویں بار آپریشن کرایا تھا۔ اس آپریشن کے بعد وہ ریکور کر رہے تھے اور جلدی ہی گولف کورس میں واپسی کے لئے تیار تھے، لیکن اب لگتا ہے کہ اس حادثہ کے بعد ان کا لمبے وقت تک کھیلنے کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 24, 2021 07:36 AM IST