عثمان خواجہ کو ملا ویزا، آج ہندوستان کے لیے ہوں گے روانہ، جانیے کیا تھا پورا ماجرہ
عثمان خواجہ کو ملا ویزا، آج ہندوستان کے لیے ہوں گے روانہ، جانیے کیا تھا پورا ماجرہ
عثمان خواجہ کو شین وارن مینس ٹسٹ پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ، عثمان خواجہ کی پیدائش پاکستان کی ہے لیکن وہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹسٹ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان پہنچ چکی ہے، لیکن کنگارو اوپنر عثمان خواجہ ٹیم کے ساتھ نہیں آئے۔ دراصل، عثمان خواجہ کو ویزا نہیں مل سکا۔ اس وجہ سے وہ پیٹ کمنس کی قیادت والی ٹیم کے ساتھ نہیں آپائے۔ اس سے پہلے بدھ کو آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف کے ارکان سڈنی سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے۔ اس کے بعد عثمان خواجہ سے سوشل میڈی اپر پوسٹ کیا۔
’میں ہندوستان کے لیے اپنے ویزا کا انتظار کررہا ہوں، جیسے۔۔۔‘ عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے لیے اپنے ویزا کا انتظار کررہا ہوں، جیسے ساتھ ہی انہوں نے ایک فلم کی فوٹو شیئر کی ، جس میں ایکٹر جھولے پر بیٹھا انتظار کررہا ہے۔ بہرحال، سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ تیزیس ے وائرل ہورہا ہے۔ حالانکہ اب عثمان خواجہ کو ویزا مل گیا۔ بہرحال، وہ جمعرات کو ہندوستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو ویزا ملنے میں کافی دیری ہوئی، لیکن اب تک یہ صاف نہیں ہوا ہے کہ عثمان خواجہ کے علاوہ کسی دوسرے کھلاڑی کو ویزا کی وجہ سے ہندوستان آنے میں دیری ہوئی یا نہیں۔
جمعرات کو عثمان خواجہ آسٹریلیا سے بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے اگلے دن یعنی جمعہ کو وہ ٹیم کے ساتھ جڑیں گے۔ بتادیں کہ پیر رات سڈنی میں کرکٹ آسٹریلیا ایوارڈوں کا اعلان کیا گیا۔ وہیں، اس کے بعد منگل کو آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کے لیے روانہ ہوئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ایوارڈوں کی بات کریں تو عثمان خواجہ کو شین وارن مینس ٹسٹ پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ، عثمان خواجہ کی پیدائش پاکستان کی ہے لیکن وہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔