ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کے سب سے عمر دراز کرکٹر کا انتقال، پانچ ماہ پہلے منایا تھا 100 واں یوم پیدائش

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے بیرار کے خلاف کرکٹ کلب آف انڈیا کے لئے 1939 میں ہونے والے فیسٹیول میچ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس میچ میں تجربہ کار کرکٹرز سی کے نائیڈو، مشتاق علی، وجے ہزارے اور لالہ امرناتھ جیسے کھلاڑی بھی شامل تھے۔

  • Share this:
ہندوستان کے سب سے عمر دراز کرکٹر کا انتقال، پانچ ماہ پہلے منایا تھا 100 واں یوم پیدائش
ہندوستان کے سب سے عمر دراز کرکٹر وسنت رائے جی کا انتقال

ممبئی: ہندوستان کے سب سے پرانے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسنت رائے جی (Vasant Raiji) کا ہفتہ کے روز ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 100 برس کے تھے۔ وسنت رائے جی کے داماد سدرن ناناوتی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ​​کرکٹر ضعیف العمری سے متعلق بیماری کی وجہ سے چل بسے۔ رائے جی کے داماد کے مطابق ان کا انتقال دوپہر 2.20 بجے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔


وسنت رائے جی نے اسی سال 26 جنوری کو سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) کے ساتھ اپنا 100 واں یوم پیدائش منایا تھا۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے بیرار کے خلاف کرکٹ کلب آف انڈیا کے لئے 1939 میں ہونے والے فیسٹیول میچ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس میچ میں تجربہ کار کرکٹرز سی کے نائیڈو، مشتاق علی، وجے ہزارے اور لالہ امرناتھ جیسے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ وسنت رائے جی پھر 1941 میں ممبئی کے لئے کھیلے۔ انہوں نے وجے مرچنٹ کی کپتانی میں ویسٹرن انڈیا کے خلاف ممبئی کے لئے اپنا آغاز کیا۔


وسنت رائے جی نے اسی سال 26 جنوری کو سچن تندولکر 100 واں یوم پیدائش منایا تھا۔
وسنت رائے جی نے اسی سال 26 جنوری کو سچن تندولکر 100 واں یوم پیدائش منایا تھا۔


وسنت رائے جی نے اپنے کیریئر میں کل 9 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ انہوں نے 9 میچوں کی 14 اننگ میں 277 رن بنائے تھے جبکہ 68 رن ان کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔ ان کا ایک عشرے پر محیط کیریئر دوسری جنگ عظیم سے متاثر رہا۔ بعد میں وہ کرکٹ کے مورخ بن گئے اور انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں۔ جب وسنت رائے جی 13 سال کے تھے تو ہندوستان نے پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی ممبئی کے بامبے جم خانہ میں کھیلا تھا۔ رواں سال 26 جنوری کو وسنت رائے جی نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر اور سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو وا ان سے ملنے گئے۔
First published: Jun 13, 2020 06:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading