உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL: وائیکام 18 آئی پی ایل ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کے ساتھ ہندوستان میں ٹاپ اسپورٹس ڈسٹینیشن بننے کیلئے تیار

    Viacom18 کو IPL ڈیجیٹل رائٹس ملنے پر نیتا امبانی نے کہا: لیگ کو دنیا کے ہر کرکٹ فین تک پہنچانا ہمارا مقصد

    Viacom18 کو IPL ڈیجیٹل رائٹس ملنے پر نیتا امبانی نے کہا: لیگ کو دنیا کے ہر کرکٹ فین تک پہنچانا ہمارا مقصد

    آئی پی ایل کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے ساتھ وائیکام 18 ہندوستان میں ٹاپ اسپورٹس ڈسٹینیشن بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے ساتھ وائیکام 18 ہندوستان میں ٹاپ اسپورٹس ڈسٹینیشن بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ وائیکام 18 نے نہ صرف اگلے پانچ سال (2023 سے 2027 تک) میں ہر ایک آئی پی ایل میچ کی آن لائن اسٹریمنگ کرے گا بلکہ دنیا بھر کی ٹاپ کھیل لیگوں کو بھی دکھائے گا ، جس میں این بی اے اور لا لیگا شامل ہیں ۔ اس ٹی وی نیٹ ورک نے منگل کو آئی پی ایل میڈیا رائٹس کے پیکج بی (ڈیجیٹل میڈیا) کیلئے 20500 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگائی ۔ یہ فی میچ 50 کروڑ روپے ہے، جو کہ 410 میچوں کیلئے رقم کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

      عالمی سطح پر وائیکام 18 نے اہم کرکٹ ممالک سمیت پانچ بین الاقوامی شعبوں میں سے تین میں ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل حقوق بھی جیتے ہیں ۔ اس عظیم نیٹ ورک نے پیکج سی کو بھی 3273 کروڑ روپے کی بولی لگاکر خریدا ۔ یہ رقم فی آئی پی ایل میچ 33.24 کروڑ روپے ہوگی جو 98 میچوں کیلئے ہے ۔ اس کے ساتھ وائیکام 18 آئی پی ایل اسٹریمنگ کو چھ کروڑ سے بھی زیادہ فری ڈش والے گھروں میں لے جانے کیلئے تیار ہے ۔ وائیکام 18 نے آسٹریلیا ، انگلینڈ ، کیربین ممالک اور جنوبی افریقہ سمیت اہم غیر ملکی بازاروں کیلئے آئی پی ایل ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس بھی خرید لئے ہیں ۔

      IPL 2022: آئی پی ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ
      IPL 2022: آئی پی ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ


      یہ بھی پڑھئے: IPL کے ایک میچ سے 107 کروڑ سے بھی زیادہ کمائی، جانئے کتنے میں فروخت ہوئے میڈیا رائٹس؟

      وائیکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ہندوستان کے سب سے تیزی سے بڑھتے انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک میں سے ایک ہے ، جس سے کئی بڑے برانڈز جڑے ہوئے ہیں ۔ وائیکام 18 اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ آن ایئر، آن لائن، سنیماگھروں اور مرچنڈائز سے کروڑوں لوگوں سے جڑا ہے ۔ فلم ، کھیل ، نوجوان ، میوزک اور بچوں کیلئے اس نیٹ ورک کے پاس 38 چینل ہیں، جو اپنے صارفین کی تفریح کرتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا سنبھالیں گے ٹیم انڈیا کی کمان، آئرلینڈ کے خلاف T20 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان


      وائیکام اسٹوڈیوز نے ہندوستان میں گزشتہ 12 سالوں سے بھی زیادہ وقت سے آئیکانک ہندی فلموں اور علاقائی فلموں کو پرڈیوس اور ڈسٹریبیوٹ کیا ہے ۔ وائیکام 18 اسپورٹس دنیا کا سب سے پریمیم چینل ہے، جس پر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 ، این بی اے ، لا لیگا ، لیگ 1 ، سیری اے اور دیگر ٹاپ اے ٹی پی اور بی ڈبلیو ایف ایوینٹس کو دکھایا جائے گا ۔

      ٹی وی چینل اسپورٹس 18 کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ووٹ کے طور پر موجود ہے ۔ ووٹ ہندوستان کی لیڈنگ اے وی او ڈی اور ایس وی او ڈی اسٹریمنگ سروسیز میں سے ایک ہے ۔ اس میں وائیکام 18 نیٹ ورک کے 75000 گھنٹوں کی لائبریری بھی شامل ہے، جس کے علاوہ پیرا ماونٹ اور ووٹ اوریجنل کنٹینٹ بھی دستیاب ہے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: