உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: شاداب اور آصف کے درمیان زبردست ٹکر، کیچ چھوٹا اور راج پکشے نے نصف سنچری لگاکر پاکستان کا خواب توڑ دیا

    شاداب اور آصف کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر، کیچ چھوٹا اور راج پکشے نے لگائی نصف سنچری

    شاداب اور آصف کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر، کیچ چھوٹا اور راج پکشے نے لگائی نصف سنچری

    بھانوکا راج پکشے (Bhanuka Rajapaksa) کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کے سہارے سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں جدوجہد والا اسکور بنایا تھا۔ ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے (Asia Cup 2022) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹ پر 170 رن بنائے اور پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار چمپئن بنا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دبئی: بھانوکا راج پکشے (Bhanuka Rajapaksa) کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کے سہارے سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں جدوجہد والا اسکور بنایا تھا۔ ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے (Asia Cup 2022) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹ پر 170 رن بنائے اور پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار چمپئن بنا۔

      راج پکشے نے 45 گیندوں پر ناٹ آوٹ 71 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اتنا ہی نہیں پاکستان کے کھلاڑیوں نے انہیں 2 جیون دان بھی دیا۔ ایک کیچ کے دوران شاداب خان اور آصف علی میدان پر ٹکرا گئے۔ اس وجہ سے یہ کیچ نہیں پکڑا جاسکا اور راج پکشے کو 6 رن ملے۔ اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم نے سپر-4 میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ ٹیم مسلسل 4 میچ جیت چکی ہے۔

      سری لنکا کی اننگ کا 19واں تیز گیند باز محمد حسنین ڈال رہے تھے۔ چھٹی گیند پر بھانوکا راج پکشے نے ڈیپ مڈوکٹ پر بڑا شاٹ کھیلا۔ اس کیچ کو لپکنے کے لئے آصف علی اور شاداب خان دوڑ لگا رہے تھے۔ آصف نے تقریباً کیچ پکڑ لیا تھا۔ اس درمیان شاداب خان بیچ میں آگئے اور گیند چھوٹ کر باونڈری کے باہر چلی گئی۔ اس طرح سے راج پکشے کو 6 رن ملے۔ اس وقت وہ 51 رن پر کھیل رہے تھے۔

      45 رن پر بھی دیا جیون دان

      اس سے پہلے شاداب خان نے 45 رنوں کے انفرادی اسکور پر راج پکشے کا کیچ چھوڑا تھا۔ 18واں اوور تیز گیند باز حارث روف ڈال رہے تھے۔ چوتھی گیند پر بھانوکا راج پکشے نے اونچا شاٹ کھیلا، لیکن لانگ آف پر شاداب خان یہ کیچ نہیں پکڑ سکے۔ اس پر تین رن ملے۔ آخر میں وہ 45 گیندوں پر 71 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 6 چوکا اور تین چھکا لگایا۔ سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور اس نے 58 رن پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔

      راج پکشے نے وانندو ہسرنگا کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے نصف سنچری شراکت کی۔ ہسرنگا 21 گیندوں پر 36 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ 5 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ چمیکا کرونا رتنے بھی 14 گیندوں پر 14 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے حارث روف نے 4 اوور میں 29 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ نسیم شاہ نے 4 اوور میں 40 رن دیئے۔ وہیں محمد حسنین نے 4 اوور میں 41 رن لٹائے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: