نئی دہلی: روی شاستری (Ravi Shastri) کی مدت کار تقریباً ختم ہونے والی ہے۔ ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم (India Cricket Team) کے چیف کوچ کے طور پر سابق ہندوستانی آل راونڈر کا معاہدہ ٹی-20 عالمی کپ 2021 ختم ہونے کے بعد ختم ہوجائے گا۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ روی شاستری کے اس عہدے کے لئے پھر سے درخواست دینے کا امکان نہیں ہے اور وہ اسی عہدے پر بنے نہیں رہیں گے۔ ان افواہوں کے باوجود کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ ٹیم انڈیا کا اگلا چیف کوچ کون بنے گا۔ کچھ اس طرح کی خبریں بھی آئیں کہ بی سی سی آئی جولائی میں سری لنکائی دورے پر عبوری چیف کوچ کے طور پر راہل دراوڑ (Rahul Dravid) کی کارکردگی سے خوش تھا۔
ٹیم انڈیا کے نئے چیف کوچ (Team India Head Coach) کی قیاس آرائیوں کے درمیان پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ (Salman Butt) نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ٹیم انڈیا کا اگلا چیف کسے بنایا جانا چاہئے۔ سابق کرکٹر کے مطابق، ٹیم انڈیا کے بلے بازی کوچ وکرم راٹھور (Vikram Rathour) اگلے چیف کوچ کے طور پر ایک اچھی پسند ہوسکتے ہیں۔ سلمان بٹ نے کہا کہ جو کوئی بھی اس عہدے پر آتا ہے، اس کا ٹیم کے ساتھ مناسب تال میل ہونا چاہئے۔ کیونکہ وکرم راٹھور ٹیم انڈیا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور روی شاستری کی مدت کے دوران ان کے ساتھ رہے ہیں۔ ایسے میں وہ ایک اچھا متبادل ہوسکتے ہیں۔

سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ ہندوستان کو ایک کوچ سے زیادہ کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے، جو پہلے سے ہی موجودہ ٹیم اور اس میں چل رہے پروگرام کے ساتھ تال میل بٹھا سکے۔
سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ ہندوستان کو ایک کوچ سے زیادہ کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے، جو پہلے سے ہی موجودہ ٹیم اور اس میں چل رہے پروگرام کے ساتھ تال میل بٹھا سکے۔ حالانکہ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی دیگر غیر ملکی کوچ اس عہدے کے لئے درخواست نہیں دیتا ہے تو وکرم راٹھور کا انتخاب ہوسکتا ہے۔
انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، ’جو بھی نیا چیف کوچ بنتا ہے، اسے کھلاڑیوں کے ساتھ مناسب تال میل بٹھانا چاہئے اور انہیں اپنے آرام دہ زون (کمفرٹ زون) میں رکھنا چاہئے۔ روی شاستری کے جانشین کے لئے وکرم راٹھور کا نام سرخیوں میں ہے۔ راٹھور اپنے وقت میں ایک اسٹائلش کھلاڑی تھے اور وہ موجودہ وقت میں ٹیم کے بلے بازی کوچ بھی ہیں۔ جب ٹیم مضبوط ہوتی ہے تو انہیں کوچ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ٹیم انڈیا کو ایک ایسے کوچ کی ضرورت ہے، جو پہلے سے ہی ٹیم کے ساتھ تال میل بٹھا سکے۔ اس لئے، مجھے لگتا ہے کہ وکرم راٹھور چیف کوچ عہدے کے لئے مناسب ہیں۔ اگر کوئی غیر ملکی کوچ ٹی-20 عالمی کپ کے بعد روی شاستری کی مدت ختم ہونے کے بعد درخواست نہیں دیتا ہے تو وہ اس پوزیشن کے لئے بالکل فٹ ہیں‘۔
واضح رہے کہ وکرم راٹھور نے 1996 سے 1997 کے درمیان ہندوستان کے لئے 6 ٹسٹ میچ اور 7 ونڈے کھیلے ہیں۔ حالانکہ ان کا پنجاب اور ہماچل پردیش کے لئے ایک شاندار کیریئر تھا۔ انہیں سال 2019 عالمی کپ کے بعد سنجے بانگر کی جگہ بلے بازی کوچ نامزد کیا گیا تھا اور تب سے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ان کے کام کے لئے تعریف کی جاتی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں، وہ چیف کوچ کے کردار میں روی شاستری کی جگہ لینے والے ممکنہ امیدواروں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔