ہوم » نیوز » اسپورٹس

Road Safety World Series: یوراج سنگھ نےلگائے مسلسل 4 چھکے، ونے کمار بولے- پاجی ورلڈ کپ کی یاد دلا دی

ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ (Yuvraj Singh) ہفتہ کو پرانے انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے رائے پورمیں ہو رہی روڈسیفٹی ورلڈ سیریز (Road Safety World Series) کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ لیجنڈس (South Africa Legends) کے خلاف 4 گیندوں پرمسلسل 4 چھکےلگاکر 2007 ٹی-20 عالمی کپ (2007 T20 World cup) کی یادیں تازہ کرا دیں۔

  • Share this:
Road Safety World Series: یوراج سنگھ نےلگائے مسلسل 4 چھکے، ونے کمار بولے- پاجی ورلڈ کپ کی یاد دلا دی
یوراج سنگھ نےلگائے مسلسل 4 چھکے، ونے کمار بولے- پاجی ورلڈ کپ کی یاد دلا دی

رائے پور: ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ (Yuvraj Singh) ہفتہ کو پرانے انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے رائے پور میں ہو رہی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز (Road Safety World Series) کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ لیجنڈس (South Africa Legends) کے خلاف 4 گیندوں پر مسلسل 4 چھکے لگاکر 2007 ٹی-20 عالمی کپ (2007 T20 World cup) کی یادیں تازہ کرا دیں۔ اس میچ میں انڈیا لیجنڈس (Indian Legends) کی طرف سے کھیلنے والے تیز گیند باز ونے کمار بھی یوراج سنگھ کی بلے بازی کے مرید ہوگئے۔ انہوں نے یوراج سنگھ کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یوراج سنگھ نے 2007 ٹی-20 عالمی کپ کی یادیں تازہ کرا دیں، جب ان کا بلا بولتا ہے، تو اسٹیڈیم میں ناظرین جوش سے لبریز ہو جاتے ہیں۔ چھکے کے لئے ان کا پیارکافی پرانا ہے۔


یوراج سنگھ نے انڈیا لیجنڈ کی اننگ کے 18 ویں اوور میں یہ کارنامہ کیا۔ یہ اوور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز جینڈر ڈی بروئین پھینکنے آئے تھے۔ بروئین کے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں بنا۔ اس کے بعد یوراج سنگھ نے گیئر بدلا اور اس گیند باز کی مسلسل چار گیندوں پر 4 چھکے لگائے۔ اوور کی آخری گیند پر کوئی رن نہیں بنا۔ اس طرح یوراج سنگھ نے اس اوور میں 24 رن بنائے۔


اپنی اس اننگ کے ذریعہ یوراج سنگھ نے 2007 کے ٹی-20 عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف ایک اوور میں 6 چھکوں کے ریکارڈ کی یاد دلا دی۔ تب انہوں نے انگلش گیند باز اسٹورٹ براڈ کی 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے لگائے تھے۔ حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کیرون پولارڈ نے 6 گیندوں پر 6 چھکے لگاکر یوراج سنگھ کے ریکارڈ کی برابری کی۔ انہوں نے سری لنکا کے اسپنر اکیلا دھننجے کے اوور میں ایسا کیا تھا۔


ونے کمار نے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے ایک میچ میں مسلسل 4 چھکے لگانے پر یوراج سنگھ کو مبارکباد پیش کی۔ (Vinay Kumar/Twitter)
ونے کمار نے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے ایک میچ میں مسلسل 4 چھکے لگانے پر یوراج سنگھ کو مبارکباد پیش کی۔ (Vinay Kumar/Twitter)




یوراج نے میچ میں 52 رن بنانے کے ساتھ 2 وکٹ بھی حاصل کئے

میچ میں یوراج سنگھ نے 22 گیندوں پر ناٹ آوٹ 52 رن بنائے۔ انہوں نے دو چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انڈیا لیجنڈس کی طرف سے سچن تندولکر نے 60، ایس بدری ناتھ نے 42 اور یوسف پٹھان نے 10 گیندوں پر 23 رن بنائے۔ مقررہ 20 اوور میں انڈیا لیجنڈس نے تین وکٹ گنواکر 204 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ لیجنڈس کی شروعات رہی۔

اینڈریو پٹک (41) اور مورنے واک وک (48) نے پہلے وکٹ کے لئے 87 رن جوڑے، لیکن اس کے بعد کوئی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل سکا۔ ٹیم مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 148 رن ہی بناسکی۔ یوسف پٹھان نے تین اور یوراج سنگھ نے دو وکٹ لئے۔ یوراج سنگھ کو ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی یہ 5 میچوں میں یہ دوسری شکسکت ہے۔ پوائنٹ ٹیبل کی بات کی جائے تو انڈیا لیجنڈس 20 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ سری لنکا 16 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 12 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر قابض ہے۔ سیریز کا فائنل 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 14, 2021 02:14 PM IST