اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایشیا کپ میں ملی شکست کے بعد امیزون پر فروخت ہو رہی ہے پاکستانی جھنڈے والی بکنی! پڑھ کر رہ جائیں گے حیران

    پاکستان کے علاوہ سری لنکا کے بھی قومی پرچم کی توہین پہلے ہی ہوچکی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: Amazon.com)

    پاکستان کے علاوہ سری لنکا کے بھی قومی پرچم کی توہین پہلے ہی ہوچکی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: Amazon.com)

    ای کامرس سائٹ امیزون پر اکثر ایسے سامان فروخت ہونے لگتے ہیں، جس کے بعد ان کی تنقید ہوجاتی ہے۔ ایشیا کپ 2022 (2022 Asia Cup) میں سری لنکا (Sri Lanka vs Pakistan) سے ہار کے درمیان امیزون پر پاکستان کے قومی پرچم کے ڈیزائن والی بکنی (Pakistan flag bikini on Amazon) فروخت ہو رہی ہے۔ حالانکہ، اب تک اس نے بڑے تنازعہ کو ہوا نہیں دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ای کامرس سائٹ امیزون کا اگر آپ لوگو دیکھیں گے تو پائیں گے کہ اس میں A اور Z کے درمیان ایرو بنا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سائٹ پر A سے Z تک ہر چیز ملتی ہے۔ لوگ کپڑوں سے لے کر برتوں تک اور سجاوٹ سے متعلق چیزوں سے لے کر کھانے پینے کی چیزیں بھی امیزون سے خرید لیتے ہیں۔ لیکن اکثر یہ سائٹ اپنے سامانوں کی وجہ سے تنازعہ میں گھر جاتی ہے۔ اب ایک بکنی سیٹ لوگوں (Bikini set on Amazon) کا دھیان اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔ حالانکہ، اب تک اس نے بڑے تنازعہ کو ہوا نہیں دی ہے۔ امیزون کی سائٹ پر پاکستان کے قومی پرچم (Pakistan flag Bikini on Amazon) کے ڈیزائن کی بکنی مل رہی ہے، جسے لوگ کرکٹ (Asia Cup Pakistan vs Sri Lanka) میں اس کی شکست سے جوڑ رہے ہیں۔

      کل یعنی 11 ستمبر کو کرکٹ میں ایشیا کپ کا فائنل (Asia Cup final result) مقابلہ کھیلا گیا، جس میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ تھا۔ اس گیم میں سری لنکا (Sri Lanka defeated Pakistan) نے کمال کی کارکردگی کرتے ہوئے پاکستان کو 23 رنوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے پاکستان کو 171 رنوں کا ہدف دیا تھا، مگر پاکستان کی پوری ٹیم 147 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے ذریعہ کھیل میں کی گئی بری کارکردگی کے سبب انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان عجیب وغریب بکنی (weird bikini on amazong) بھی سرخیوں میں آگئی ہے، جو پاکستان کے پرچم کو ڈیزائن کی ہے۔

      اس بکنی سیٹ کی قیمت امیزون پر 2300 روپئے ہے۔ (تصویر: Amazon.com) 
      اس بکنی سیٹ کی قیمت امیزون پر 2300 روپئے ہے۔ (تصویر: Amazon.com)


      پاکستان کے قومی پرچم کے ڈیزائن کی بکنی

      2300 روپئے میں فروخت ہو رہی یہ بکنی تھری ڈی پرنٹیڈ ہے اور اس کے اوپری اور نیچے کے حصے دونوں میں ہی پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہے۔ امیزون کے ایپ پر یا پھر امیزون انڈیا کی سائٹ پر یہ بکنی نہیں مل رہی ہے۔ حالانکہ گوگل پر سرچ کرنے پر یہ نظر آ جائے گا کہ یہ دوسرے ممالکت کے امیزون سائٹ کے پلیٹ فارم پر فروخت ہو رہی ہے۔

      دیگر ممالک کے قومی پرچم کی بھی توہین کرچکا ہے امیزون

      ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے جب امیزون کی طرف سے کسی ملک کے قومی پرچم کی توہین کی گئی ہے۔ گزشتہ سال امیزون، کناڈا، برطانیہ، جاپان اور میکسیکو جیسے ممالک میں کرناٹک کے اسٹیٹ فلیگ کے ڈیزائن والی بکنی بیچنے کے لئے تنازعہ میں گھر گیا تھا۔ یہی نہیں، گزشتہ سال ہی سری لنکا کے قومی پرچم سے بنی بکنی بھی امیزون پر فروخت ہورہی تھی۔ امیزون نے تو کچھ وقت پہلے ہندوستانی پرچم والے جوتے بیچنا شروع کیا، جس کے بعد ملک میں بائیکاٹ امیزون کا ٹرینڈ شروع ہوگیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: