ہوم » نیوز » No Category

جب پریکٹس کے دوران فٹ بال کھلاڑی کے ساتھ ہوا کچھ ایسا، دیکھیں بھیانک ویڈیو

رپورٹ کے مطابق اس لڑکے کی گردن پر بجلی گری جس سے ایک بڑا سا جلنے کا نشان بھی بن گیا ہے۔ اس سولہ سال کے فٹ بال کھلاڑی کا نام ایوان زوبورسکی بتایا جارہا ہے۔

  • Share this:
جب پریکٹس کے دوران فٹ بال کھلاڑی کے ساتھ ہوا کچھ ایسا، دیکھیں بھیانک ویڈیو
رپورٹ کے مطابق اس لڑکے کی گردن پر بجلی گری جس سے ایک بڑا سا جلنے کا نشان بھی بن گیا ہے۔ اس سولہ سال کے فٹ بال کھلاڑی کا نام ایوان زوبورسکی بتایا جارہا ہے۔

روس (Russia) میں ماسکو (Moscow) کے نزدیک واقع اوورے کھوو۔زوئیوو (Orekhovo-Zuevo)شہر میں ایک ایسا حادثہ ہواہے جو عام طور پر دیکھا نہیں جاتا ہے۔ یہاں فٹ بال کے میدان میں پریکٹس کے دوران 16 سال کے کلھاڑی کے اوپر آسمانی بجلی گر (Footballer is hit by lightning bolt)گئی۔ لڑکے کو وقت رپتے اسپتال پہنچادیا گیا جس سے اس کی جان تو بچ گئی لیکن فی الھال وہ کومہ میں چلا گیا ہے۔

ڈیلی میل میں چھپی رپورٹ کے مطابق اس لڑکے کی گردن پر بجلی گری جس سے ایک بڑا سا جلنے کا نشان بھی بن گیا ہے۔ اس سولہ سال کے فٹ بال کھلاڑی کا نام ایوان زوبورسکی بتایا جارہا ہے۔ ایوان ٹیم میں بطور گول کیپر کھلتا ہے لیکن جب بجلی گری تب پینلٹی شوٹ کرنے کی پریکٹس کررہا تھا۔ ملی جانکاری کے مطابق فٹ بال کے کھیل میں گول کیپر چہرے کے چاروں طرف سکیورٹی کیلئے میٹل چن پہنتے ہیں، ایوان نے بھی پریکٹس کے دوران یہ پہنی ہوئی تھی اور بجلی اس میٹل کے پروٹیکٹر پر ہی گری تھی۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ بجلی گرنے کے بعد بھی ایوان کا زندہ ہونا کرشمہ ہے۔


ایوان فٹ بال کلب زامیا کیلئے کھیلتا ہے اور علاقے کا مشہور کھلاڑی بھی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جس دوران یہ واقعہ پیش آیا نہ تو بارش ہورہی تھی اور نہ ہی موسم خراب تھا۔ ایسے میں اچانک بجلی گرنا کافی عجیب ہے۔ اس واقعے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں  بھی بجلی گرتی نظر آرہی ہے۔ بجلی گرنے کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ماسکو کے اسپتال لے جایا گیا جہاں فی الحال وہ کوما میں ہے۔;

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 07, 2020 07:18 PM IST