وراٹ کوہلی نے حال ہی میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کیسے ان کی بیوی اور اداکارہ انوشکا شرما نے ان کی مدد کی۔ جب وہ خراب فارم سے گزر رہے تھے۔ وراٹ نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ عوام کے دباو کو سنبھالنے کے لیے کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے، میرے ساتھ ان کی بات چیت ہمیشہ انمول رہی ہے۔ وہ مجھے سچ بتاتی ہے، ایک دم آسانی سے۔ وراٹ کوہلی نے یہ باتیں جیو سینما پر سی ایس کے اسٹار رابن اتھپا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔ انوشکا کو اکثر اسٹینڈس سے کوہلی کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ حالیہ کئی آئی پی ایل میچوں میں بھی موجود رہی ہیں۔
Virat Kohli And @AnushkaSharma At Puma Event In Bengaluru.🏸❤️
اب ان دونوں کو ایک پروموشنل ایونٹ میں بنگلور میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ فینس بھی دونوں کے اس نئے انداز پر کمنٹس کررہے ہیں اور کافی پسند بھی کررہے ہیں۔
اسٹار جوڑی نے 2017 میں شادی کی تھی اور اب ایک بیٹی کے والدین ہیں۔ دونوں کو اکثر ایونٹس اور ٹی وی ایڈس میں ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی پہلی ملاقات ایک ٹی وی ایڈ کی شوٹنگ کے دوران ہی ہوئی تھی۔
وراٹ کوہلی نے کچھ وقت پہلے انکشاف کیا کہ وہ 2013 میں پہلی مرتبہ انوشکا سے ملنے سے پہلے گھبراہٹ سے کانپ رہے تھے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اپنی گھبراہٹ میں انہوں نے کچھ عجیب سا جوک بولا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔