وراٹ کوہلی آسمان پر چمکتا وہ ستارا ہیں جس کی چمک سے ہندوستانی کرکٹ روشن ہے۔ وراٹ کوہلی نے اپنے کھیل سے ہمیشہ ہی ورلڈ کرکٹ میں ہندوستان کے رعب کو برقرار رکھا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ کوہلی چاہے کپتان کے طور پر میدان پر اترے ہوں یا پھر بلے باز کے طور پر ان کا مقصد ہمیشہ ہی ٹیم انڈیا کی جیت رہی ہے اور زیادہ تر مواقع پر وہ اس میں کامیاب رہے ہیں۔ کوہلی آج 34 سال کے ہوگئے ہیں اور اپنے انٹرنیشنل کرئیر میں انہوں نے ملک کے لیے کئی ایسی اننگز کھیلی ہیں جس پر کوئی بھی ہنودستانی فخر کرسکتا ہے۔
ہندوستان کے رن مشین ہیں کوہلی ورلڈ کرکٹ میں کوہلی ایسے ہی عظیم نہیں بنے ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لیے جو کیا ہے وہ اعدادوشمار کے طور پر سب کے سامنے ہیں، یقین مانیے یہ اعدادوشمار ، یہ ریکارڈ چیخ چیخ کر کہتے ہیں کہ آپ سچ میں ہندوستان کے رن مشین ہیں۔ وراٹ کوہلی نے 14 سال پہلے ہندوستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں 18 اگست 2008 کو ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کوہلی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد ورلڈ کرکٹ میں کوئی ایسا نہیں ہوا جس نے ان سے زیادہ رن ، سنچری، ڈبل سنچری، ہاف سنچری بنائے ہوں یا پھر ان سے زیادہ مین آف دی میچ و مین آف دی سیریز خطاب جیتے ہوں۔
وراٹ کوہلی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے ۔
سب سے زیادہ رنز - کوہلی (24350)
سب سے زیادہ سنچریاں - کوہلی (71)
سب سے زیادہ 50 - کوہلی (128)
سب سے زیادہ 200 - کوہلی (7)
سب سے زیادہ اوسط - کوہلی (53.99)
سب سے زیادہ مین آف دی میچ - کوہلی (60)
سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ - کوہلی (19)
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔