ہوم » نیوز » اسپورٹس

وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گی پتھر باز سے فٹبالر بنیں افشاں عاشق، سنائیں گی جدوجہد کی کہانی

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) آج 24 ستمبر کو آن لائن فٹ انڈیا ڈائیلاگ کے دوران کئی شخصیات کے ساتھ لائیو چیٹ کریں گے۔

  • Share this:
وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گی پتھر باز سے فٹبالر بنیں افشاں عاشق، سنائیں گی جدوجہد کی کہانی
افشاں عاشق فٹبالر ہیں۔ (Afshan Asiq/Instagram)

نئی دہلی: جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کی خاتون فٹبالر افشاں عاشق (Afshan Ashiq) ملک کے ان ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جو جمعرات کو فٹ انڈیا (Fit India) ڈائیلاگ سیشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گی۔ افشاں عاشق 2017 میں سری نگر میں پتھر بازی کی وجہ سے خبروں میں آئی تھیں۔ گول کیپر افشاں عاشق کے علاوہ اس سیشن کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، دو بار کے پیرالمپک گولڈ میڈل فاتح دیویندر جھجھاریا، اداکار ملند سومن جیسی شخصیات وزیر اعظم سے بات کریں گے۔


پتھر باز سے فٹبالر بنی تھیں افشاں عاشق


تین سال پہلے افشاں عاشق کی جموں وکشمیر پولیس پر پتھر بازی کرنے کی تصویریں نیشنل میڈیا میں سرخیاں بنی تھیں۔ وہ اس وقت بھی فٹبال کھیل رہی تھی اور ان کی تصویر آسانی سے لوگوں کی نظر میں آگئی۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں خاتون فٹبال کو بڑھاوا دینے کا فیصلہ کیا۔ 25 سال کی افشاں جموں وکشمیر خاتون فٹبال ٹیم کی گول کیپر کے طور پر کھیلی اور بعد میں 2019 میں انڈین وویمنس لیگ میں ایف سی کولہا پور سٹی کی طرف سے کھیلی۔ وہ سری نگر میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹریننگ بھی دیتی ہیں۔


جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کی خاتون فٹبالر افشاں عاشق (Afshan Ashiq) ملک کے ان ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جو جمعرات کو فٹ انڈیا (Fit India) ڈائیلاگ سیشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گی۔
جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کی خاتون فٹبالر افشاں عاشق (Afshan Ashiq) ملک کے ان ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جو جمعرات کو فٹ انڈیا (Fit India) ڈائیلاگ سیشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گی۔


اکھل بھارتیہ فٹبال ایسوسی ایشن (اے آئی ایف ایف) نے پریس ریلیز میں کہا، ’یہ بات چیت آن لائن ہوگی، جس میں حصہ لینے والےلوگ اپنی کہانیاں شیئر کریں گے اور اپنے سفر کے دوران اپنی فٹنس کے گُر بتائیں گے۔ وزیر اعظم مودی بھی صحت اور فٹنس کو لےکر اپنا موقف رکھیں گے’۔ انہوں نے کہا، ’اس آن لائن بات چیت کے دوران تغذیہ، صحت اور فٹنس سے جڑے دیگر پہلووں پر چرچا ہوگی۔ کیونکہ کووڈ-19 وبا کے درمیان فٹنس زندگی کا اہم پہلو بن گئی ہے’۔

گزشتہ سال شروع ہوئی تھی فٹ انڈیا مہم

ملک میں لوگوں کو صحت کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے قومی کھیل دیوس کے موقع پر گزشتہ سال ’فٹ انڈیا مہم’ کی شروعات کی تھی۔ اس کے تحت گزشتہ ایک سال میں ملک میں مختلف پروگراموں مثلاً ’دی فٹ انڈیا فریڈم رن’، ’پلاگ رن’۔ ’سائیکلوتھان، ’فٹ انڈیا ویک’، ’فٹ انڈیا اسکول سرٹیفکیٹ’ کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایم او نے کہا، ’ان پروگراموں میں 3.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی اجتماعی حصہ داری دیکھی گئی، جو اسے صحیح معنوں میں ایک عوامی تحریک بناتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 24, 2020 03:28 PM IST