ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ افغانستان: وراٹ کوہلی غصےمیں امپائرسے بھڑے، جم کرہوئی بحث

امپائرسے بحث کرتے وقت وراٹ کوہلی کافی ناراض نظرآئے۔ حالانکہ ان کی آوازتو ریکارڈ نہیں ہوئی، لیکن غصے میں کافی بڑبڑاتےنظرآئے۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ افغانستان: وراٹ کوہلی غصےمیں امپائرسے بھڑے، جم کرہوئی بحث
وراٹ کوہلی امپائر سے بحث کرتے ہوئے۔

ہندوستان اورافغانستان کے درمیان میچ کےدوران امپائرکےایک فیصلے پرہنگامہ ہوگیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کافی ناراض نظرآئے اورانہوں نے کافی دیرتک امپائرسے بحث کی۔ یہ حادثہ افغانستان کی اننگ کے تیسرے اوورمیں محمد شمی کی گیند پر ہوئی۔ محمد شمی کی گیند پرحضرت اللہ ججائی کے خلاف ایل بی ڈبلیوکی زبردست اپیل ہوئی تھی، لیکن امپائرعلیم ڈارنےانگلی نہیں اٹھائی اوراپیل ٹھکرا دی۔ اس پروراٹ کوہلی نے محمد شمی اورمہندرسنگھ دھونی سےصلاح ومشورہ کرنے کے بعد ڈی آرایس لیا۔


ریویومیں سامنےآیا کہ گیند بغیربلے سے لگے پیڈس پرلگی تھی۔ اس کےبعد جب گیند کہاں پچ ہوئی یہ دیکھا گیا توسامنےآیا کہ گیند اسٹمپس کی لائن کوچھورہی تھی اورذرا سا باہرتھی۔ اس پرتیسرے امپائرنے ججائی کو ناٹ آوٹ قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے ریویوکا موقع بھی ختم ہوگیا۔


امپائرکے اس فیصلےکودیکھ کروراٹ کوہلی ناراض ہوگئے۔ وہ فوراً علیم ڈارکے پاس گئے اوران سے ناٹ آوٹ دیئے جانے کی وجہ پوچھی۔ وہ امپائرکے جواب سے مطمئن نہیں نظر آئے۔ وہ انہیں سمجھاتے نظرآئے کہ گیند اسٹمپس کی لائن کوچھو رہی تھی۔ ساتھ ہی گیند کے ذرا سا باہررہنے کا اشارہ بھی کرتے نظرآئے۔ حالانکہ ان کی آوازتو ریکارڈ نہیں ہوئی، لیکن غصے میں کافی بڑبڑاتے ہوئے نظرآئے۔


گیند اسٹمپ لائن پریہاں پچ ہوئی تھی۔
گیند اسٹمپ لائن پریہاں پچ ہوئی تھی۔


آخرکیا  تھا پورا معاملہ

محمد شمی نےتیسرا اوورمیڈن پھینکا۔ اس اوورکی چوتھی گیند پرتنازعہ ہوا۔ محمد شمی نے حضرت اللہ ججائی کے خلاف ایل بی ڈبلیوکی اپیل کی۔ امپائرنےناٹ آوٹ دیا۔ وراٹ کوہلی نے ریویولیا۔ رپلےمیں نظرآیا کہ گیند لیگ اسٹمپ کےتھوڑی سی باہرپچ ہوئی تھی، جس کے بعد بلے بازکوناٹ آوٹ دیا گیا۔ وراٹ کوہلی اس فیصلے سے ناخوش نظرآئے۔ وہ امپائرسے بات چیت کرنے لگے۔ وراٹ کوہلی اس فیصلے سے ناخوش نظرآئے۔
First published: Jun 22, 2019 08:57 PM IST