وراٹ کوہلی کے لیے محمد سراج کا لگاو کسی سے چھپا نہیں ہے۔ سراج اور وراٹ کوہلی کی زبردست بانڈنگ بھی میدان پر دیکھنے کو ملتی ہے۔ سراج سے جب بھی بات چیت ہوتی ہے تو وہ اکثر وراٹ کوہلی کو اپنا آئیڈیل بتاتے ہیں۔ اسی درمیان رائل چیلنجرس بنگلور نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وراٹ کوہلی، محمد سراج اور ان کی فیملی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے علاوہ آر سی بی کیپوری ٹیم سراج کے گھر پہنچی۔ آر سی بی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اسے بہت ہی مزیدار کیپشن دیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ، ’یہ حیدرآبادی بریانی کا ٹائم ہے۔‘
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی اور باقی کھلاڑی دعوت کے لیے سراج کے نئے گھر پہنچے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آر سی بی کے کھلاڑی سراج کو گلے لگا کر ان کے نئے گھر کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں۔اگر ہم آر سی بی کے اس اسٹار کھلاڑی کی جدوجہد کی بات کریں تو ان کے لیے کامیابی کا سفر بھی آسان نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں:
چند روز قبل ایک انٹرویو منظرعام پر آیا تھا، جس میں سراج نے اپنے بچپن سے کامیابی تک کے سفر کے بارے میں بتایا تھا کہ انہیں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سراج کا بچپن کافی غریبی میں گزرا ہے۔ ان کے والد آٹو چلاتے تھے۔ یہاں تک کہ سراج کے شروعاتی دنوں میں ان کے پاس پریکٹس کے لیے جوتے تک نہیں ہوتے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے سخت محنت کی، اور آج یہ گیندباز دنیا کا بہترین گیند باز ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔