உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ASIA CUP 2022: وراٹ کوہلی نے بابر اعظم سے ملایا ہاتھ، کندھے پر رکھا ہاتھ اور مسکرا کر ہوئی ملاقات۔ Video

    ایشیا کپ مقابلے سے قبل وراٹ کوہلی نے بابر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

    ایشیا کپ مقابلے سے قبل وراٹ کوہلی نے بابر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

    ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کا ’بے صبری‘ سے ہر کوئی انتظار کر رہا ہے۔ اس دوران وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ وراٹ کوہلی نے اس دوران پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملایا۔ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور دونوں مسکراتے ہوئے نظر آئے۔ بی سی سی آئی نے ایک ویڈیو بدھ کو شیئر کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس سے پہلے وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران وراٹ کوہلی نے بابر اعظم سے ہاتھ ملایا۔ ان کے کندے پر ہاتھ رکھا اور دونوں مسکراتے ہوئے نظر آئے۔ بی سی سی آئی نے ایک ویڈیو بدھ کو شیئر کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ بی سی سی آئی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کئے گئے اس ویڈیو کو ابھی تک 60 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

      ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی تقریباً ایک ماہ سے کرکٹ میدان سے دور ہیں۔ اب وہ ایشیا کپ (Asia Cup-2022) میں واپسی کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنا منٹ میں اپنا پہلا مقابلہ سخت حریف پاکستان سے 28 اگست کو کھیلے گی۔ وراٹ کوہلی سے ان کے فینس کو کافی امیدیں بھی ہیں۔ وہیں، بابر اعظم پاکستان کی کمان سنبھالیں گے۔



      اس کے علاوہ افغانستان کے کھلاڑی بھی ہندوستانی کرکٹروں سے ملے۔ وراٹ کوہلی بھی ان سے ملے۔ اس کے علاوہ یجویندر چہل اور راشد خان کی ملاقات بھی ہوئی۔

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوگا سخت مقابلہ

      ہندوستان اور سخت حریف پاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ ہمیشہ سے دلچسپ رہے ہیں۔ ایک بار پھر سے دونوں ملک 28 اگست کو دبئی کے میدان پر ایشیا کپ 2022 (Asia Cup-2022) کے گروپ میچ میں مد مقابل ہونے والے ہیں۔ پوری دنیا کی نگاہیں اس میچ پر ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں سپر-4 میں ایک بار پھر سے مد مقابل ہوسکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے پاس ایک سے بڑھ کر میچ فاتح ہیں۔ ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کا شمار قابل اعتماد کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہیں، پاکستان کی کمان سنبھال رہے بابر اعظم بھی کسی معاملے میں پیچھے نہیں ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا موازنہ کرنا بے معنی ہوگا، باوجود اس کے کچھ اعدادوشمار کی بنیاد پر وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کی کارکردگی کو دیکھ سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: