وراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، ٹی20 میں ایسا ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنے

وراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، ٹی20 میں ایسا ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنے

وراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، ٹی20 میں ایسا ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنے

وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے آخری تین میچوں سے آر سی بی کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ان کی کپتانی میں آر سی بی نے پنجاب اور راجستھان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    وراٹ کوہلی کے لیے آئی پی ایل سیزن 16 بہت شاندار نظر آرہا ہے۔ ایک طرف تو ان کی بیٹ سے لگاتار رن برس رہے ہیں تو وہیں دوسر طرف ریکارڈس کی بھی لائن لگ گئی ہے۔ اسی درمیان وراٹ کوہلی نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں کیا ہے۔ دراصل، کنگ کوہلی نے بدھ کو بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کے کے آر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 54 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اسی کے ساتھ ہی ان کے نام ایک بڑا ریکارڈ جڑ گیا۔ اب وراٹ کوہلی کے نام چناسوامی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ کوہلی نے چناسوامی اسٹیڈیم میں 3015 رن بنالیے ہیں، جو کہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ایک وینیو پر بنائے گئے سب سے زیادہ رن ہیں۔

    ان کے بعد بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم آتے ہیں، جنہوں نے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں 2989 رن بنائے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک وینیو پر سب سے زیادہ رن بنانے والے 5 سرفہرست بلے باز کون ہیں۔

    1. وراٹ کوہلی - 3015 رنز، (ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور)

    2. مشفق الرحیم - 2989 رنز، (شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور ڈھاکہ، بنگلہ دیش)

    3. محمود اللہ - 2813 رنز، (شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور ڈھاکہ، بنگلہ دیش)

    4. ایلکس ہیلز - 2749 رنز (ٹرینٹ برج ناٹنگھم)

    5. تمیم اقبال - 2706 رنز، (شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور ڈھاکہ، بنگلہ دیش)


    یہ بھی پڑھیں:

    وراٹ کوہلی کو آر سی بی کی ہار پر آیا غصہ، ٹیم کو لگائی پھٹکار، کہا- ہم ہارنے کے لائق تھے

    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023 : جیت کی پٹری پر لوٹی کولکاتہ کی ٹیم، ہائی اسکورنگ میچ میں آر سی بی کو ملی ہار

    دراصل وراٹ کوہلی آئی پی ایل 2023 میں 300 رنز کا ہندسہ چھونے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ آر سی بی اور کے کے آر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔ بتا دیں کہ وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے آخری تین میچوں سے آر سی بی کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ان کی کپتانی میں جہاں آر سی بی نے پنجاب اور راجستھان کے خلاف کامیابی حاصل کی وہیں بنگلور کو کے کے آر کے خلاف گھر پر 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوہلی نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: